• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

صحت ٹھیک ہے کل سے دوبارہ کام شروع کروں گا، چیف جسٹس

شائع November 5, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے تیزی سے روبہ صحت ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کو دل میں تکلیف پر گزشتہ روز راولپنڈی میں ادارہ برائے امراضِ قلب میں داخل کیا گیا تھا۔

جہاں ان کے طبی معائنے میں دل کی ایک شریان بند پائی گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی اینجیو پلاسٹی کے ذریعے بند شریان کو کھول دیا تھا۔

آج صبح چیف جسٹس کو ہسپتال میں ہلکا پھلکا ناشتہ کروایا گیا جس کے بعد ان کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل

تفصیلی معائنے کے بعد چیف جسٹس کو چہل قدمی کروائی گئی اس سے قبل سربراہ آْر آئی سی جنرل ریٹائر اظہر کیانی نے بھی ان کا معائنہ کیا تھا۔

ہسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی چیف جسٹس کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور ان کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بھی نارمل ہے۔

ہسپتال سے گھر روانگی سے قبل چیف جسٹس نے صحافیوں سے سلام دعا کی اور غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں اب بالکل ٹھیک ہوں۔

چیف جسٹس نے اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صحت ٹھیک ہے کل سے دوبارہ کام شروع کروں گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024