• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ بھی پاکستان کے ہاتھوں وائٹ واش

شائع November 5, 2018 اپ ڈیٹ November 9, 2018
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

دبئی: ٹی20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں گرین شرٹس نے کیوی ٹیم کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرکے مجموعی طورپر 167 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مسلسل 9ویں فتح ہے جبکہ مسلسل فتوحات کا ریکارڈ افغانستان کے پاس ہے جس نے 11 مسلسل میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں‘

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے سوا مہمان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دکھا سکا، جو 60 رنز بناکر کیوی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کے باؤلر فہیم اشرف نے دوسرے ہی اوور میں کیوی اوپننگ بلے باز کولن منرو کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز کولن ڈی گرینڈ ہوم تھے جنہیں عثمان خان شنواری نے رن آؤٹ کیا۔

کیویز کی تیسری وکٹ 96 رنز کے مجموعی اسکور پر ولیم سن کی گری جو 60 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے۔

عماد وسیم کی جانب سے بہترین باؤلنگ پیش کی گئی اور انہوں نے 2 کیویز کھلاڑیوں مارک چیپمین اور سیفرٹ کو پویلین لوٹا دیا۔

مزید پڑھیں: سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے بوجھ سے آزاد کیا جائے، محسن خان

شاداب خان کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے ٹم ساؤتھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ انہوں نے راس ٹیلر کا بھی صرف 7 رنز پر شکار کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخرزمان نے کیا اور مجموعی طور پر 29 رنز بنائے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد حفیظ اور بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

دونوں کی شراکت داری سے مجموعی طور پر 94 رنز کا اصافہ ہوا تاہم بابراعظم نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی گرینڈہوم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے اور پویلین کی طرف لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان نے لگاتار 11ویں ٹی20 سیریز جیت لی

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے فارمیٹ میں کئی نئے عالمی ریکارڈز قائم کیے تھے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے ہی عالمی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے لگاتار 11ویں ٹی 20 سیریز جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024