• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

چیف جسٹس دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل

شائع November 4, 2018

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں داخل کرلیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہسپتال تشریف لائے، جہاں آر آئی سی کے سربراہ ڈاکٹر اظہر کیانی نے ان کا چیک اپ کیا۔

چیف جسٹس کے چیک اپ سے معلوم ہوا کہ ان کی دل کی ایک شریان بند ہے، جس پر ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی جو کامیاب رہی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کو مزید دیکھ بھال کے لیے ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ اپنے اہل خانہ سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر اظہر کیانی کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور دل کی ایک بند شریان کھول دی گئی،تاہم ڈاکٹر اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ چیف جسٹس کو ایک سے 2 روز کے لیے ہسپتال میں رکھا جائے۔

بعد ازاں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آر آئی سی میں چیف جسٹس کی عیادت بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024