• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وائٹ کالر کرائم سے نمٹنے کے لیے چین کی مدد درکار ہے، وزیرِاعظم

شائع November 4, 2018
وزیرِاعظم عمران خان تقریر کر رہے ہیں — فوٹو، ڈان نیوز
وزیرِاعظم عمران خان تقریر کر رہے ہیں — فوٹو، ڈان نیوز

بیجنگ: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پیسے کی وجہ سے غریب نہیں ہوتا بلکہ کرپشن کی وجہ سے ہوتا ہے، پاکستان کو وائٹ کالر کرائم سے نمٹنے کے لیے چین کی مدد درکار ہے۔

سینٹرل پارٹی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے کرپٹ لوگ پیسہ ملک سے باہر لے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ملک غریب ہوجاتا ہے اور جہاں یہ پیسہ جاتا ہے وہ ملک مزید امیر ہوجاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 1980 کی دہائی کے دوران کرپشن کا آغاز ہوا، اس وقت میں کرکٹ کھیل رہا تھا، لیکن میں نے کرکٹ چھوڑ کر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔

اپنے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ سینٹرل اسکول میں خطاب کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔

پاکستان کی تاریخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستانی شرح نمو سب سے زیادہ تھی، اور یہ ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک تھا.

انہوں نے کہا کہ پاکستان 60 کی دہائی میں پاکستان شمالی کوریا اور ملائیشیا کے لیے بھی ایک ماڈل ملک تھا.

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے باعث پاکستان کو بہت نقصان ہوا، بدعنوانی نے پاکستان کی ترقی کو بری طرح متاثر کیا.

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے اور ہر سال اربوں ڈالر ترقی پذیر ممالک سے ترقی یافتہ ملکوں میں غیرقانونی طور پر منتقل ہورہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے غریب ملک مزید غریب تر اور امیر ملک امیر تر ہوتا جارہا ہے.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ تھا، جس کے لیے اداروں کو مضبوط بنانا ہے کیونکہ یہ جتنے مضبوط ہوں گے اتنی ہی کرپشن کم ہوگی.

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چین کی طرح پاکستان میں بھی تبدیلی چاہتے ہیں، گزشتہ 30 سال کے دوران چین نے جو ترقی حاصل کی ہے وہ ہمارے لیے مثالی ہے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، ہم بھی چین کے ان تجربات اور پالیسیوں سے استفادہ چاہتے ہیں جن کی مدد سے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی چین نے پاکستان کی مدد کی، آج بھی وائٹ کالرجرائم سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو دوست ملک چین کا تعاون درکار ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ 30سال قبل پاکستان اورچین کی جی ڈی پی برابرتھی، لیکن کرپشن اور پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاکستان کی معیشت کو شدید متاثر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024