• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سونیا حسین، سمیع خان اور ’لفنگے‘

شائع November 3, 2018
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین —فوٹو/ اسکرین شاٹ
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین طویل عرصے سے فلمی اسکرین سے غائب ہیں؟ تاہم اب رپورٹس ہیں کہ وہ بہت جلد ایک نئی فلم سائن کرنے جارہی ہیں۔

مووی بلاگ پاکستانی سینما کی رپورٹ کے مطابق سونیا حسین کو اداکار سمیع خان کے ساتھ فلم ’لفنگے‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سونیا حسین معاشرے کا ظالم چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے تیار

اس فلم کی پروڈکشن فرائی ڈے فلم اسٹوڈیوز کی جانب سے کی جائے گی۔

یہ دونوں حال ہی میں ایک ساتھ ’ایسی ہے تنہائی‘ ڈرامے میں جلوہ گر ہوئے تھے، جس کی کہانی انٹرنیٹ پر ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد لڑکی کی زندگی میں آنے والے مسائل پر مبنی تھی۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے سونیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اور فلم کے پروڈیوسرز اس پروجیکٹ پر طویل عرصے سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے ابھی تک فلم سائن تو نہیں کی، تاہم امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ جلد اس کا اعلان کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا حسین کی اگلی فلم بااختیار خواتین سے متعلق

دوسری جانب اداکار سمیع خان نے فی الحال اس پروجیکٹ پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ اگر سونیا حسین فلم ’لفنگے‘ کو سائن کرتی ہیں تو یہ ان کی تیسری فلم ہوگی۔

اس سے قبل وہ فلم ’مور‘ اور ’آزادی‘ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024