• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

جب ایک کتے نے اپنے مالک کو گولی ماردی

شائع November 2, 2018
یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا — شٹر اسٹاک فوٹو

کتے اور انسان کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں مگر اس وقت کیا ہو جب کوئی کتا اپنے مالک کو گولی مار دے؟

ایسا واقعہ امریکا میں پیش آیا۔

نیو میکسیکو کے صحرا میں ٹیکس ہیرالڈ گیلگان نامی شخص اپنے تین کتوں کے قساتھ شکار پر جارہا تھا کہ ایک کتے چارلی نے اپنے مالک کو گولی مار دی۔

مزید پڑھیں : اگر کتا حملہ کردے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟

120 پونڈ وزنی یہ کتا گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھا تھا جب اس کے پیر نے حادثاتی طور پر اپنے مالک کی گن کا ٹریگر دبا دیا، جس سے ٹیکس ہیرالڈ شدید زخمی ہوگئے۔

ٹیکس ہیرالڈ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'گولی میری پسلیوں اور پھیپھڑوں سے گزر کر دائیں شانے سے باہر نکل گئی اور بہت بڑا سوراخ ہوگیا'۔

گولی لگنے کا احساس ہونے پر ٹیکس ہیرالڈ نے 911 کو کال کی اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے سے متاثرہ شخص کی 3 پسلیاں ٹوٹ گئیں جبکہ پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچا۔

انتہائی شدید زخمی ہونے کے باوجود ٹیکس ہیرالڈ کو اپنے کتوں کی فکر سب سے زیادہ تھی اور اس کی خواہش تھی کہ وہ ٹھیک رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اگر کتا کاٹ لے تو انفیکشن سے بچنے کیلئے کیا کریں؟

واقعے کے بعد تینوں کتوں کو ایک شیلٹر میں منتقل کردیا گیا، مگر مالک نے مطالبہ کیا کہ انہیں 'کتوں کی جیل' سے نکالا جائے۔

اپنے کتوں سے محبت کرنے والے مالک نے ابتدائی طور پر حکام کو بتایا تھا کہ اس نے حادثاتی طور پر خود کو گولی مار لی تھی مگر بعد میں تسلیم کیا کہ چارلی نے غیردانستہ طو رپر ٹریگر دبا دیا۔

ٹیکس ہیرالڈ کے بقول 'چارلی کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، وہ ایک اچھا کتا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024