• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز

شائع November 3, 2018
دپیکا پڈوکون —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دپیکا پڈوکون —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جوشیلے اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز اداکارہ کے گھر میں منعقد ایک پوچا کے ساتھ ہوگیا۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اور ان تقریباً سے قبل ان دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کو ایک پوجا کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس پوجا سے اداکارہ کی چند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، ان میں رنویر سنگھ تو نظر نہیں آئے، البتہ دپیکا اپنی ٹیم کے ہمراہ دکھائیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر دو شادیاں کریں گے

دپیکا پڈوکون کی یہ تصاویر ان کی اسٹائلسٹ شلینا نتھانی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔

اس پوجا میں اداکارہ نے نارنکی رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، جبکہ بالوں میں جوڑا اور لمبے جھمکوں کے ساتھ اس لک کو مکمل کیا۔

View this post on Instagram

To new beginnings ❤️❤️ @deepikapadukone

A post shared by Shaleena Nathani (@shaleenanathani) on

دپیکا پڈوکون کا یہ جوڑا ڈیزائنر سبیاسچی نے تیار کیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ کے شادی کے جوڑے بھی سبیاسچی کی جانب سے ہی تیار کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر رنویر سنگھ تو کہیں نظر نہیں آئے، البتہ شائقین نے یہ ضرور سوالات اٹھائے کے اپنی منفرد ڈریسنگ سے پہچانے جانے والے اداکار نے اس موقع پر کیا پہنا ہوگا۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی دو روایات کے مطابق شادیاں منعقد ہوں گی۔

بعدازاں یہ دونوں بنگلور اور ممبئی میں اپنی شادی کا جشن منعقد کریں گے، رپورٹس کے مطابق دپیکا کے جوڑے نامور بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی تیار کررہے ہیں۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے افیئر کو 6 سال مکمل ہوچکے ہیں، جس کا انکشاف دپیکا نے خود کافی ود کرن شو میں کیا۔

یاد رہے کہ ان دونوں کی پہلی فلم ’رام لیلا‘ 2013 میں 15 نومبر کو ریلیز ہوئی تھی، اور یہ دونوں اس ہی تاریخ کو اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔

اس کے بعد دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 15 کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے، جس میں نا صرف ان کی جوڑی کو سراہا گیا، بلکہ ان دونوں اور فلم کو کئی ایوارڈز بھی ملے۔

رواں سال ان دونوں اداکاروں کی فلم ’پدماوت‘ سامنے آئی، جس میں دپیکا اور رنویر کا ایک ساتھ کوئی سین نہیں تھا، البتہ فلم میں ان دونوں کے کام کو خوب سراہا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تینوں فلمیں باکس آفس پر شاندار کامیاب رہیں اور ان کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی نے دی تھی۔

رنویر سنگھ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2010 کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کے ساتھ کیا، اس فلم میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما نے کام کیا تھا۔

بینڈ باجا بارات 2010 میں سامنے آئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بینڈ باجا بارات 2010 میں سامنے آئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

اس فلم کے بعد ان دونوں کے افیئر کی خبریں بھی سامنے آئیں، تاہم بعدازاں ان کا بریک اپ ہوگیا، جس کے بعد رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے رشتے کا آغاز ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال انوشکا شرما نے کامیاب کرکٹ کھلاڑی ویرات کوہلی سے شادی کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: رنویر اور دپیکا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

دوسری جانب دپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ساتھ کیا، اس فلم میں ان کے ہمراہ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

دپیکا پڈوکون کے ساتھ اس ہی تاریخ کو رنبیر کپور نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد ان کے اور دپیکا کے افیئر کا آغاز ہوا جسے ان دونوں نے سب کے سامنے قبول بھی کیا تھا۔

دپیکا اور رنبیر ایک ساتھ تین فلموں میں جلوہ گر بھی ہوئے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دپیکا اور رنبیر ایک ساتھ تین فلموں میں جلوہ گر بھی ہوئے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

تاہم رنبیر کپور نے 2009 کی فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ میں اپنی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ بڑھتے تعلقات کے بعد دپیکا پڈوکون کو چھوڑ دیا، جبکہ رنبیر اپنے کئی انٹرویوز میں یہ قبول بھی کرچکے ہیں کہ انہوں نے دپیکا کو دھوکہ دیا تھا۔

بعدازاں رنبیر کپور کا کترینہ کیف سے بھی بریک اپ ہوگیا، تاہم اب وہ اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی شادی جلد متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024