• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

آسٹریلیا کے ایئرپورٹ میں باسکٹ بال کھلاڑی کے سامان سے کتا برآمد

شائع November 2, 2018
—فوٹو بشکریہ نائن نیوز
—فوٹو بشکریہ نائن نیوز

امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی لیمار پیٹرسن کے سامان سے آسٹریلیا کے ایئرپورٹ حکام نے تلاشی کے دوران 'فرنچ بل ڈاگ' برآمد کر لیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ پیٹرسن کو ان کے سامان(لگیج) سے بارڈر حکام کی جانب سے کتا برآمد کیے جانے کے بعد برسبین ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ کتے کو آسٹریلیا کے قوانین کے مطابق تحویل مں لیا گیا ہے اور اس کو امریکا بدر کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں جانوروں کے حوالے سے سخت قوانین موجود ہیں۔

اس سے قبل 2015 میں آسٹریلیا کے انہی قوانین کے تحت مشہور اداکار جونی ڈیپ اور ایمبر ہیرڈ کو بھی کتا، پستول اور دیگر اشیا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی حال ہی میں آسٹریلیا کی ٹیم برسبین بلیٹس سے معاہدے کے بعد یہاں موجود تھے تاہم ائرپورٹ میں انہیں حکام کی تحویل میں پورا دن گزارنا پڑا۔

ان کے کوچ ایندریج لیمانیز کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کنفیوژن تھی کیونکہ پیٹرسن کو امریکا میں ائرپورٹ حکام کی جانب سے اپنے کتے کے ساتھ سفر کی اجازت دی گئی تھی۔

View this post on Instagram

Big bro x Kobe x LP

A post shared by Lamar Patterson (@lamarpatterson13) on

پیٹرسن کو امریکا میں امریکا ائرلائنز کی ڈومیسٹک پرواز میں لاس اینجلس حکام نے اس کی اجازت دی تھی۔

ایندریج لیمانیز نے کہا کہ ‘جب وہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تھے تو کسی نے انہیں کتے کو ساتھ لے جانے سے منع نہیں کیا تھا جبکہ وہ سیکیورٹی سے بھی گزرے تھے اور اسی طرح جہاز میں بھی لے آئے تھے’۔

خیال رہے کہ ماضی میں ایٹلانٹا ہاکس کی نمائندگی کرنے والے پیٹرسن سوشل میڈیا میں اپنے کتے کی تصاویر جاری کرتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024