• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

فرہاد ہمایوں برین ٹیومرکا شکار

شائع November 2, 2018
فرہاد ہمایوں نے متعدد گانوں کی موسیقی ترتیب دی ہے—فوٹو: فیس بک
فرہاد ہمایوں نے متعدد گانوں کی موسیقی ترتیب دی ہے—فوٹو: فیس بک

رواں برس یوں تو بولی وڈ اداکار عرفان خان، رشی کپور اور اداکارہ سونالی باندرے بیماریوں کا شکار ہوئے۔

تاہم اب پاکستان کے معروف نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں نے بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ موذی مرض کا شکار ہوئے۔

موسیقار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں 2 ہفتے قبل ہی پتہ چلا کہ وہ برین ٹیومر کا شکار ہیں اور وہ اس بات پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ دنیا کے بہترین ڈاکٹروں میں شمار ہونے والے ڈاکٹر نے ان کا آپریشن کیا۔

فرہاد ہمایوں نے اپنی پوسٹ میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے آج تک ہر وہ چیز عطا کی، جس کی انہیں ضرورت تھی یا وہ جس چیز کے اہل تھے۔

انہوں نے اپنی حوصلہ مند پوسٹ میں لکھا کہ ان کا خاندان اور ان کے مداح ہی ان کی طاقت ہیں، جن کی سپورٹ کی وجہ سے ہی وہ مسائل کا سامنا کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔

فرہاد ہمایوں نے نیک خواہشات پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ وہ صحت مند ہونے کے بعد ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اتریں گے۔

فرہاد ہمایوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر مداحوں کے ساتھ ہوں گے۔

اگرچہ فرہاد ہمایوں نے بتایا کہ برین ٹیومر کا ان کا آپریشن کیا گیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں دماغ کے کس حصے میں کتنا ٹیومر تھا۔

خیال رہے کہ فرہاد ہمایوں نے ’اوور لوڈ‘ نامی میوزک گروپ تشکیل دیا، جس کا شمار ملک کے مشہور میوزک بینڈز میں ہوتا ہے۔

فرہاد ہمایوں نے متعدد مشہور گانوں کی موسیقی ترتیب دی، شاندار موسیقی ترتیب دیے جانے پر انہوں نے ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024