• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’اپوزیشن نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلادیا ‘

شائع November 1, 2018 اپ ڈیٹ November 2, 2018
فواد چوہدری اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
فواد چوہدری اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی رہائی سے متعلق عدالتی فیصلے سے ملک کی موجودہ صورتحال پر آئندہ حکمت عملی سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی وفد نے اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کی تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا ’ موجودہ حالات پر آئندہ حکمت عملی سے متعلق شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو اعتماد میں لیا ہے‘۔

مزید پڑھیں : 'ریاست کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کریں'

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو اس معاملے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’موجودہ صورتحال کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں، پوری کوشش ہے ملک کی تمام سیاسی قوتوں کوساتھ لےکر چلیں ‘۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر ہر اقدام کے لیے اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ جو قدم اٹھائیں گے پوری اسمبلی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت مذکورہ معاملے پر لاہور اور راولپنڈی میں مظاہرین سے رابطے میں ہے، جس حوالے سے کچھ دیر میں بتایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو بری کردیا

انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی ریاست کوچیلنج کرےگا اسے حساب دیناپڑےگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کوئی دھوکے میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہے ، چند عناصر سن لیں ہم نقصان نہیں چاہتے۔

طاقت کے استعمال کی حمایت نہیں کریں گے، شہباز شریف

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں جاری حالیہ بحران کے حل کے لیے سیاسی حکمتِ عملی سے کام لے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ آئین کی حکمرانی ملک کی اساس ہے، اداروں کو بے توقیر نہیں ہونا چاہیے‘۔

مزید پڑھیں : مذہبی جماعتوں کے مظاہرے: پنجاب، سندھ میں دفعہ 144 نافذ

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’ ہم طاقت کے استعمال کی کسی صورت میں حمایت نہیں کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ پاکستان مسلم لیگ (ن) حالیہ سیاسی صورتحال کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرے گی جس طرح ماضی میں تحریک انصاف نے اپنے دھرنے میں کیا تھا‘۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mazhar Nov 01, 2018 09:15pm
History repeats

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024