• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جینیفر لوپیز کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

شائع November 1, 2018
جینیفر لوپیز کی عمر 49 برس ہے، تاہم انہیں کم عمر سمجھا جاتا ہے—فوٹو: ان اسٹائل
جینیفر لوپیز کی عمر 49 برس ہے، تاہم انہیں کم عمر سمجھا جاتا ہے—فوٹو: ان اسٹائل

امریکی گلوکارہ، موسیقار، ڈانسر، فیشن ڈزائنر اور لکھاری جینیفر لوپیز جنہیں پیار سے ’جے لو‘ بھی کہا جاتا ہے۔

اگرچہ وہ ہمیشہ ادھیڑ عمری میں کم عمر اور خوبرو لڑکیوں کی طرح نظر آنے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، تاہم اس بار وہ اپنے ایک فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

49 سالہ جینیفر لوپیز کے تازہ فوٹو شوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہوگئیں اور لوگوں کو یقین ہی نہیں آیا کہ وہ تصاویر میں کسی ایسی خاتون کو دیکھ رہے ہیں، جنہوں نے تقریبا 50 بہاریں دیکھی ہیں۔

جینیفر لوپیز نے دراصل فیشن میگزین ’ان اسٹائل’ کے لیے کرائے گئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جن میں سے ایک تصویر میں انہیں سپر ہیرو کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

جینیفر لوپیز کے فوٹو شوٹ کی تصاویر ’ ان اسٹائل’ میگزین نے بھی اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے کیریئر کا آغاز 1991 میں کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے کیریئر کا آغاز 1991 میں کیا—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ جنیفر لوپیز نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر فیشن میگزین کے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں، تاہم ان کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی اور لوگوں نے اظہار کیا کہ انہیں یقین ہی نہیں ہو رہا کہ وہ کسی 49 سالہ خاتون کو دیکھ رہے ہیں۔

فیشن میگزین نے جینیفر لوپیز کی سبز رنگ کے لباس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اب تک کی اداکارہ کی سب سے بولڈ تصویر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر لوپیز ادھیڑ عمری میں جوان اور حسین کیسے؟

جینیفر لوپیز کی وائرل ہونے والی تصویر میں انہیں سبز رنگ کے سپر ہیرو کردار جیسے لباس میں دکھایا گیا ہے، تاہم ان کے بال کھلے ہوئے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے جسم کا ایک حصہ تقریبا لباس کے بغیر نظر آ رہا ہے۔

اداکارہ نے اب تک 25 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے اب تک 25 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

یہ پہلا موقع ہے کہ گلوکارہ، اداکارہ و ڈانسر نے فوٹو شوٹ میں اس طرح کی تصویر کھچوائی۔

گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کو بھی جے لو یعنی جینیفر لوپیز کی باڈی بلڈنگ کی ایکسرسائیز کرنے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

تصاویر میں جے لو کو کسی نوجوان لڑکی کی طرح خود کو فٹ رکھنے کے لیے ایکسر سائیز کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اداکارہ نے فٹنیس اور باڈی بلڈنگ کی ایکسرسائیز کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

جے لو نے کیریئر کا آغاز 1991 میں بطور ڈانسر کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے 1993 میں اداکاری کی شروعات بھی کی۔

انہیں اپنی فٹنیس کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے—فوٹو: انسٹاگرام
انہیں اپنی فٹنیس کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے—فوٹو: انسٹاگرام

بیک اپ ڈانسر کے طور پر کیریئر کا آغاز کرنے والی جینیفر لوپیز نے اپنی خوبصورتی، جسمانی خدوخال، فٹنیس اور صلاحیتوں کے باعث جلد ہی بطور اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر، پروڈیوسر اور فلم ساز اپنی شناخت بنائی۔

اب تک جے لو نے 25 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے سمیت 10 کے قریب میوزک ایلبم بھی ریلیز کیے ہیں، جب کہ وہ متعدد ٹی وی ڈراموں اور سیریلز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

اسٹیج پر پرفارمنس کرنے سمیت جے لو کئی منصوبوں کی پروڈیوسر بھی ہیں۔

View this post on Instagram

#backlot #NBCU

A post shared by Jennifer Lopez (@jlo) on

49 سالہ اداکارہ، ڈانسر، گلوکارہ اور پروڈیوسر نے 3 شادیاں کیں اور انہیں 2 بچے بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: جینیفر لوپیز گلوکارہ اور اداکارہ کے بعد اب باڈی بلڈر بھی

جے لو نے پہلی شادی کیوبا کے اداکار 44 سالہ اوجانی لووا سے 1997 میں کی اور ایک سال کے اندر ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

جینیفر لوپیز نے دوسری شادی امریکی اداکار 49 سالہ کرس جڈ سے 2001 میں کی اور ان کے درمیان 2003 میں طلاق ہوگئی۔

جے لو نے تیسری شادی امریکی گلوکار 50 سالہ مارک اینتھونی سے 2004 میں کی اور ان کی یہ شادی پہلی دونوں شادیوں کے مقابلے زیادہ کامیاب رہی۔

جے لو کی تیسری شادی ایک دہائی تک چلی، تاہم ان کے اور مارک اینتھونی کے درمیان 2014 میں طلاق ہوگئی۔

تیسری شادی ٹوٹنے کے بعد بھی جے لو کا نام متعدد اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا، تاہم خود کبھی انہوں نے کسی سے تعلقات کی تصدیق نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024