• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

باجوڑ: 2 بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

شائع November 1, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے باجوڑ میں 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے محکمہ صحت نے بتایا کہ باجوڑ کی یونین کونسل کٹ کوٹ میں 5 سالہ بچی جبکہ باجوڑ کے ہی علاقے لرگٹکلے میں 7 سالہ بچہ وائرس سےمتاثر ہوا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے قبائلی اضلاع کا کہنا تھا کہ دونوں بچوں سے جب ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے گئے تو ان کے اعضا درست کام کررہے تھے تاہم لیبارٹری کی رپورٹ میں ان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اس ضمن میں محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کٹ کوٹ کی متاثرہ بچی کو 7 مرتبہ پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ملک میں پولیو ویکسین نہ پلانے کے واقعات بڑھنے لگے‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال میں اب تک قبائلی اضلاع میں پولیو کے 3 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو، بابر بن عطا نے بھی بچوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد گورنرخیبرپختونخوا کے ساتھ میٹنگ کرکے حکمت عملی بنائیں گے اور اس موذی مرض سے نجات کے لئے خصوصی اقدامات کریں گے۔

پولیو مہم کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے محکمہ صحت نے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم 12 نومبر سے شروع کی جارہی ہے۔

اس 3 روزہ مہم کے دوران 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے پاکستان میں پولیو کی روک تھام کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

اس سلسلے میں نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے معاون ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی کے آغاز میں ملک میں پولیو کیسز کی سالانہ شرح 20 ہزار تھی جو ماضی کے مقابلے میں گھٹ کر پچھلے سال محض 8 کیسز رہ گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024