' 20 بھوتوں سے جسمانی تعلقات کے بعدایک بھوت سے شادی کررہی ہوں'
کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کسی انسان کی منگی یا شادی کسی بھوت سے ہوجائے بلکہ جسمانی تعلقات بھی قائم ہوجائیں؟
ایسا انوکھا دعویٰ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ خاتون امیتیشت ریلام نے کیا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برسٹل سے تعلق رکھنے والی خاتون کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک بھوت نے انہیں شادی کی پیشکش کی اور انہوں نے ہاں بھی کردی۔
مزید پڑھیں : کیا بھوت واقعی ہوتے ہیں؟
ان کا تو یہ بھی دعویٰ کہ نوجوانی سے اب تک وہ کم از کم 20 بھوتوں سے جسمانی تعلق قائم کرچکی ہیں مگر جب وہ آسٹریلیا ایک کاروباری دورے پر گئی تو نیا تعلق قائم کرنا ان کا مقصد نہیں تھا۔
مگر ایک مقام کی سیر کے دوران سب کچھ اس وقت بدل گیا جب ان کی ملاقات ایک اور 'بھوت' سے ہوئی۔
آغاز میں ان کا خیال تھا کہ یہ تعلق سنجیدہ نہیں ہوگا کیونکہ بھوت ایک ہی جگہ رہنا پسند کرتے ہیں مگر وہ اس وقت حیران رہ گئی جب گھر واپسی کی پرواز کے دوران انہوں نے اپنے محبوب 'بھوت' کی موجودگی طیارے میں محسوس کی۔
ان کے بقول 'مجھے یقین ہی نہیں آیا، مگر اس کے ساتھ میں خوش اور پرجوش بھی تھی'۔
یہ واقعہ 9 ماہ پہلے پیش آیا تھا اور دونوں کا تعلق خاتون کے بقول پیشرفت کرتا رہا، یہاں تک کہ امیتیشت ریلام نے شادی اور بھوت کے بچے کی ماں بننے کی خواہش کا اظہار ایک برطانوی شو کے دوران بھی کیا۔
رواں ماہ کے دوران 'بھوت' کی جانب سے خاتون کو شادی کی پیشکش انگلینڈ کے غاروں کے ایک سلسلے کے سفر کے دوران کی گئی۔
خاتون نے بتایا ' پہلی بار میں نے اسے بولتے سنا، میں نے حقیقت میں اس کی آواز سنی جو کہ حقیقی تھی'۔
یہ بھی پڑھیں : کن لوگوں کو 'بھوت' نظر آتے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
اب یہ جوڑے اپنے لیے ایک انگوٹھی کا انتخاب کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے سے باندھے جائیں گے 'ایسا برطانوی دیہی علاقوں میں کہیں ہوگا، ہم نے ابھی تفصیلات طے نہیں کیں مگر بہت جلد ایسا ہوجائے گا'۔
تبصرے (4) بند ہیں