• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

چارسدہ میں فائرنگ سے صحافی سمیت 4افراد ہلاک

شائع October 31, 2018
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا— فائل فوٹو
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا— فائل فوٹو

چارسدہ میں جائیداد کی وراثت پر خاندانی جھگڑے کے نتیجے میں 35سالہ شخص نے ماں، بھابھی اور بھتیجے سمیت 4افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

پولیس افسر قیصر خان کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ میں جائیداد کی وراثت کے جھگڑے پر 35سالہ ارشد جمال نے اپنی ماں، بھائی کی بیوی اور 3سالہ بیٹے ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیں: مسلح افراد نے ایڈیشنل آئی جی پشاور کو لوٹ لیا

ملزم جائے واردات سے فرار ہو رہا تھا کہ اسی دوران اس کا کزن احسان اللہ شیرپاؤ وہاں آ گیا جس نے اسے روکنے کی کوشش کی اور ارشد نے اسے بھی فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

احسان اللہ شیرپاؤ مقامی پریس کلب کے سیکریٹری تھے اور پشتو کے مقامی ٹی وی سے بطور صحافی منسلک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

فائرنگ کے بعد ملزم ارشد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور پولیس اس کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

ملک بھر خصوصاً خیبر پختونخوا میں جائیداد اور مالی معاملات پر تنازعات جھگڑے میں بدل جاتے ہیں اور ہر سال اس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد اپنی جان سے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024