• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

شائع October 30, 2018 اپ ڈیٹ October 31, 2018
ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کے مطابق لوگوں کو سب سے زیادہ فیس بک پر ہراساں کیا جاتا ہے— فائل فوٹو
ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کے مطابق لوگوں کو سب سے زیادہ فیس بک پر ہراساں کیا جاتا ہے— فائل فوٹو

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے شخص کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے آفیشلز کے مطابق ملزم 3 بہنوں کو اس سے ناجائز تعلقات قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے دھمکی دیتا تھا کہ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو وہ ان کی تصاویر تبدیل کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دے گا۔

مزید پڑھیں: آئی فون کی ٹکر کا 'سستا' اینڈرائیڈ فون متعارف

تینوں خواتین کی شکایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمود الحسن کی سربراہی میں تیار کردہ ٹیم نے تحقیقات کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں لاہور کے مجسٹریٹ نے خواتین کو ہراساں اور بلیک کرنے والے ملزم کو 6 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ضرور پڑھیں: اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ کی ’افواہ‘، آخر مشن تھا کیا؟

مذکورہ مقدمے میں ملزم کو متاثرہ اہل خانہ کو 10لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024