• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

افواہیں ختم ’کیدر ناتھ’ میں سارہ علی خان اور سشانت سنگھ کا رومانس سامنے آگیا

شائع October 30, 2018 اپ ڈیٹ October 31, 2018
کیدر ناتھ ساری علی خان کی پہلی فلم ہوگی—اسکرین شاٹ
کیدر ناتھ ساری علی خان کی پہلی فلم ہوگی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان یوں تو گزشتہ 2 سال سے اپنی پہلی فلم ‘کیدرناتھ’ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

تاہم ان کی پہلی فلم کے حوالے سے کئی تنازعات سامنے آئے تھے، جس وجہ سے خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر ان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نہیں ہوگی۔

سارہ علی خان ان دونوں رنویر سنگھ کے ساتھ آنے والی ایکشن فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں اور ان کی اسی فلم کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی تھیں کہ یہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ہوگی۔

تاہم اب سارہ علی خان کی فلم ’کیدر ناتھ’ کا طویل انتظار بعد ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا۔

اب اس بات کے امکانات روشن ہوگئے ہیں کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ’ ہی ہوگی۔

فلم کی پہلی جھلک اکتوبر 2017 میں جاری کی گئی تھی—فوٹو: کری ارج انسٹاگرام
فلم کی پہلی جھلک اکتوبر 2017 میں جاری کی گئی تھی—فوٹو: کری ارج انسٹاگرام

اس فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایت کار ابھیشک کپور سمیت اداکاروں کے درمیان بھی تنازعات کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ کچھ وقت کے لیے تاخیر کا شکار بھی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی پہلی فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار

تاہم اب فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے مقررہ وقت پر ریلیز کرکے سارہ علی خان کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا جائے گا۔

فلم کی شوٹنگ تنازعات کی وجہ سے تاخیر کا شکار بھی ہوئی تھی—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام
فلم کی شوٹنگ تنازعات کی وجہ سے تاخیر کا شکار بھی ہوئی تھی—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام

’کیدر ناتھ’ کے مختصر ٹیزر میں سارہ علی خان اور سشانت سنگھ راجپوت کو ایک دوسرے کی مدد کرتے اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان کی پہلی فلم پر ایک بار پھر تنازع

اگرچہ ٹیزر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم ٹیزر میں اس بات کی جانب اشارہ دیا گیا ہے کہ فلم صرف سیلاب پر مبنی نہیں ہوگی، بلکہ اس میں شائقین کو رومانس بھی خوب دیکھنے کو ملے گا۔

ٹیزر میں فلم کی نمائش کی تاریخ 7 دسمبر دی گئی ہے، پہلے یہ کہا گیا تھا کہ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم بعد ازاں اس کی نمائش کو مؤخر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

سارہ علی خان ’کیدرناتھ‘ میں ایک نوجوان زائر کا کردار ادا کریں گی، جو ہمالیہ کے پہاڑوں کے درمیان تیرتھ یاترا پر جاتی ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت ایک گائیڈ کے روپ میں نظر آئیں گے، اور تیرتھ یاترا کے لیے سارہ علی خان ان کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی پہلی فلم کون سی ہوگی، نیا تنازع سامنے آگیا

اپنی مذہبی رسومات کی ادائگی اور مقامات کی زیارت کرنے کے لیے ہمالیہ کے پہاڑوں کے دامن میں آنے والی خوبرو لڑکی کس طرح ایک گائڈڈ کے پیار میں مبتلا ہوجاتی ہیں، اور ان کی پیار کہانی میں کیا کیا مسائل آتے ہیں، فلم کی کہانی ان ہی مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں بھارتی ریاست اترا کھنڈا میں کیدر ناتھ کے مقام پر 2003 میں آنے والے سیلاب کو بھی دکھایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024