• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

جنرل نیازی کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں، اسد عمر

شائع October 30, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ جنرل نیازی کی وزیر اعظم عمران خان سے کوئی رشتہ داری اور کوئی تعلق نہیں تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران اسد عمر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے جنرل نیازی اور عمران خان سے متعلق حالیہ بیان پر کہا کہ 'جنرل نیازی میانوالی سے ضرور تھے لیکن ان کی عمران خان سے کوئی رشتہ داری نہیں تھی۔'

اپنے والد کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر انہوں نے کہا کہ 'پتہ نہیں مولانا کو کس نے گمراہ کیا، میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ 1971 کی جنگ میں میرے والد جنرل آفیسر کمانڈنگ ڈویژن کمانڈر 23 ڈویژن تھے اور جھمب جوڑیاں کے مقام پر تعینات تھے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'جنگ کے دوران پاکستان نے توی کا دریا پار کیا اور جھمب پر قبضہ کیا جو آج بھی پاکستان کا حصہ ہے، اگر مولانا دیکھنا چاہتے ہیں تو میں ان کو وہاں لے جاکر دکھا سکتا ہوں جبکہ اس کا جنگ میں سرینڈر سے کوئی تعلق نہیں۔'

واضح رہے کہ چند روز قبل پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ 'ابھی تو اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) تجویز کے مرحلے میں ہے اور عمران خان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں اور ان کا لب و لہجہ ایسا ہے جیسا انہوں نے قوم کو فتح کیا ہو۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم عمران خان کے خاندان کی روایت کو جانتے ہیں، ان کی روایت ہتھیار ڈالنے کی ہے ہتھیار اٹھانے کی نہیں، 1971 میں جنرل نیازی کے ساتھی جنرل عمر تھے اور عمران خان کے ساتھی اسد عمر ہیں۔'

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Oct 30, 2018 06:05pm
اگر عمران خان کا جنرل نیازی سے بھی تعلق ہوں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں، پی ٹی آئی حکومت ہر ایرے غیرے یا کسی بھی شخص کے اعتراضات کو جواب نہ دے بلکہ پالیسی یہ بنائے کہ تمام اعتراضات کو جمع کرکے اس کا جواب صرف و صرف پارلیمنٹ میں دیا جائے گا۔ کوئی کچھ بھی کہے تو اس کو کہا جائے کہ آپ کو پارلیمنٹ میں جواب مل جائے گا۔ جواب صرف پارلیمنٹ میں دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024