• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مسلم لیگ(ن) کا اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرنے کا فیصلہ

شائع October 30, 2018 اپ ڈیٹ October 31, 2018

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چھوٹے بھائی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی جہاں فیصلہ ہوا کہ راجا ظفرالحق کی سربراہی میں پارٹی کا 5 رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ان کے چیمبر پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

قائد حزب اختلاف کے چیمبر کے کمیٹی روم میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اجلاس ہوا۔

اپوزیشن جماعت کے اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے علاوہ راجا ظفر الحق، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، نومنتخب رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق، سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف ، سابق اسپیکرسردار ایاز صادق کے علاوہ رانا ثنا اللہ، مریم اورنگ زیب اور رانا تنویر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت، سیاسی صورت حال اور قومی احتساب بیورا (نیب) میں کیسز سے متعلق مشاورت کی گئی۔

بعد ازاں خواجہ آصف نے اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا تاہم نواز شریف شریک نہیں کریں گے۔

خورشید شاہ نے نواز شریف سے ملاقات کی—فوٹو:جاوید حسین
خورشید شاہ نے نواز شریف سے ملاقات کی—فوٹو:جاوید حسین

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اہم قومی امور پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا اور راجا ظفرالحق کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کےپانچ رکنی وفد میں راجا ظفر الحق، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور احسن اقبال شامل ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے اعزاز میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کے بعد نوازشریف کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس کے بینکوئٹ ہال میں ظہرانہ دیا جا رہا ہے جہاں لیگی ارکانِ پارلیمنٹ شرکت کی۔ قبل ازیں پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے بھی دیگر رہنماؤں کے ہمرا نواز شریف سے ملاقات کی اور واپس روانہ ہوئے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ وہ نیب کی حراست میں تھے اور انہیں اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی لایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024