• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عائزہ وہ کردار ادا کرنے جارہی ہیں جو انہوں نے کبھی نہیں کیا

شائع October 30, 2018
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان —فوٹو/ اسکرین شاٹ
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی ہدایت کار ندیم بیگ اور اداکار ہمایوں سعید ٹی وی پر اپنے نئے ڈرامے ’میرے پاس ہو تم‘ کے ساتھ واپسی کررہے ہیں جس میں کوئی اور نہیں بلکہ خوبصورت اداکارہ عائزہ خان مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اس ڈرامے میں اپنے کردار کا اعلان خود عائزہ خان نے ڈان کو دیے ایک انٹرویو میں کیا۔

عائزہ کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سکس سگما انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بنایا جارہا ہے جس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ایک شادی شدہ جوڑے کی محبت کی خوبصورت کہانی پر مبنی ہے، جس میں کام کرنے کے لیے وہ بےحد پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ خاصی نروس بھی ہیں۔

عائزہ کے مطابق ان کا کردار کافی چیلنجنگ ہے جو اس سے قبل انہوں نے کبھی ادا نہیں کیا۔

View this post on Instagram

Rabail or Zain.

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

’میرے پاس ہو تم‘ کی کہانی خلیل ارحمان قمر نے تحریر کی، جو اس سے قبل صدقے تمہارے اور میرا نام یوسف جیسے ڈراموں کی کہانی لکھ چکے ہیں۔

عائزہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کردار وہ ادا کرنے جارہی ہیں، ایسے کردار عام طور پر لکھے نہیں جاتے۔

ابھی اس ڈرامے کی پروڈکشن پر کام ہورہا ہے، جبکہ عائزہ اپنے کردار کی تیاری میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024