• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع October 30, 2018
شعیب ملک نے اس خبر کا اعلان ٹوئٹر پر کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
شعیب ملک نے اس خبر کا اعلان ٹوئٹر پر کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک کے گھر بیٹے نے جنم لیا ہے جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے بتایا کہ وہ کافی پرجوش ہیں، ان کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔

کھلاڑی نے اپنی اہلیہ کی صحت کے متعلق بھی بتایا کہ وہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔

شعیب ملک نے اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ثانیہ اور شعیب کا پہلے بچہ کی پیدائش سے متعلق اہم اعلان

ان کی ٹویٹ کے بعد کئی دیگر کھلاڑیوں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبارکبادیں دینا بھی شروع کردی۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی شعیب ملک کو اس خوشی کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر اداکارہ ماورا حسین نے بھی ٹویٹ کی۔

شعیب ملک نے تاحال اپنے بیٹے کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی۔

شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ اور شعیب نے بچے کا نام طے کرلیا

دونوں کی بطور جوڑا مستقل رہائش گاہ اگرچہ دبئی میں ہی ہے، تاہم اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے باعث شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے رواں سال یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اور شعیب ملک اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ ’مرزا ملک‘ لگائیں گے۔

اور یہی وجہ ہے کہ شعیب ملک نے بھی اپنے بیٹے کے لیے ’بے بی مرزا ملک‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

یاد رہے کہ ایک ایونٹ کے دوران ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے بچے کی شہریت کیا ہوگی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ 'ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024