• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

تیونس میں خاتون کا خود کش دھماکا، 9 افراد زخمی

شائع October 29, 2018
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

تیونس کے دارالحکومت میں خاتون خودکش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حبیب بورگیوبا ایونیو کے قریب ہونے والے دھماکے میں 8 پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا۔

وزارت داخلہ نے میونسپل تھیٹر کے قریب ہونے والے دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: تیونس: بےروزگار نوجوان کی خود کشی، احتجاج پر کرفیو نافذ

واقع کے فوری بعد کسی شخص کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ مذکورہ دھماکا ایسے موقع پر کیا گیا جب کئی سالوں بعد ملک کی سیاحت کی صنعت دوبارہ سے پروان چڑھ رہی تھی جو 3 سال قبل دو دھماکوں کی وجہ سے زوال پذیر کا شکار ہوگئی تھی۔

مارچ 2015 میں ہونے والے دھماکے میں 22 افراد ہلاک جبکہ اس کے کچھ ماہ بعد ہونے والے دھماکے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حالیہ دھماکے کے بعد مقامی میڈیا میں نشر ہونی والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی رضا کار بڑی تعداد میں جائے وقوع پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیونس میں دہشتگردی سے متعلق تحقیقات، ’اسامہ بن لادن کا محافظ‘ گرفتار

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جس مقام پر دھماکا ہوا، وہ فرانس کے سفارت خانے سے 200 میٹر کے فاصلے پر قائم ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا تھا اور کسی کو بھی اس مقام کی جانب جانے کی اجازت نہیں تھی۔

ادھر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی عمر 30 سال تھی اور ان کے ماضی سے حکام واقف نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024