• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سشمیتا سین کے خود سے 15 سال کم عمر ماڈل سے تعلقات؟

شائع October 30, 2018
سشمیتا سین کو ان دنوں ماڈل روہمن شال کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
سشمیتا سین کو ان دنوں ماڈل روہمن شال کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

‘دلبر’ اور ‘محبوب میرے‘ جیسے گانوں میں رقص کے جلوے دکھانے والی سابق مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین یوں تو اپنی فٹنیس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

تاہم ان دنوں وہ اپنے رومانوی تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

ماضی میں مبینہ طور پر پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کو اپنی ذلفوں کا اسیر بنانے والی سابق حسینہ ان دنوں اگرچہ فلموں سے دور ہیں، تاہم وہ اپنے تعلقات کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ 42 سالہ اداکارہ، ماڈل اور سابق حسینہ کے تعلقات ریاست مہارا شٹر کے 27 سالہ ماڈل روہمن شال سے ہیں۔

ان دونوں کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں اگرچہ چند ہفتوں سے جاری تھیں، تاہم ان میں اس وقت شدت آگئی جب 4 دن قبل سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نوجوان ماڈل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

25 اکتوبر کو شیئر کی گئی اس تصویر میں سشمیتا سین اور روہمن شال کو دیگر اور ساتھیوں کے ساتھ معروف سیاحتی مقام تاج محل کے صحن میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ ماڈل اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تاج محل کی سیر کرتے ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ ماڈل اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تاج محل کی سیر کرتے ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام

بعد ازاں 28 اکتوبر کو سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ ماڈل روہمن شال کے ساتھ نطر آئیں۔

ویڈیو میں روہمن شال اور سشمیتا سین کو اداکارہ کی بیٹی کے ساتھ گانے کی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا میں ان دونوں کے تعلقات کی چہ مگوئیاں رواں ماہ 16 اکتوبر کو سامنے آئیں، جب ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 42 سالہ اداکارہ 27 سالہ ماڈل کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی ملاقات گزشتہ برس ممبئی میں ہونے والے ایک فیشن ویک میں ہوئی، جہاں سشمیتا سین نے بھی ریمپ پر واک کی تھی۔

اسی فیشن شو مین روہمن شال نے بھی ریمپ پر واک کی تھی اور اسی شو میں ہونے والی ملاقات بعد ازاں میں قریبی کا باعث بنی۔

دونوں کو اب تک متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جاچکا ہے، تاہم تاحال دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

لیکن اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماڈل کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کیے جانے کو ان کے تعلقات کی تصدیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

42 سالہ سشمیتا سین نے اگرچہ تاحال شادی نہیں کی، تاہم ماضی میں ان کے تعلقات چند شخصیات سے جوڑے جاتے رہے، لیکن اداکارہ نے کبھی کسی سے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

انڈیا ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ماضی میں سشمیتا سین کے 1996 میں ہدایت کار وکرم بھٹ سے تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

حال ہی میں 27 سالہ ماڈل روہمن شال سے قبل ان کے تعلقات ممبئی کے چند نائب کلبز کے مالک رتک بھاسن سے تھے۔

رتن بھاسن سے قبل سشمیتا سین کے تعلقات اداکار رندیپ ہودا سے بتائے جاتے تھے، جن کے ساتھ وہ 3 سال تک تعلقات میں رہیں۔

اداکارہ اب تک 40 کے قریب فلموں میں کام کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ اب تک 40 کے قریب فلموں میں کام کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

علاوہ ازیں سشمیتا سین کے تعلقات خود سے کئی سال کم عمر ٹیلنٹ مینیجر بنٹی سچ دیو، باڈی بلڈر امتیاز کھتری اور نوجوان ہدایت کار مدثر عزیز کے ساتھ بھی رہے۔

اداکارہ اور سابق حسینہ کا نام ٹیکنالوجی ماہر صابر بھاٹیہ سمیت کاروباری شخص سنجے نارنگ سے بھی جوڑا جاتا رہا۔

یہی نہیں بلکہ سابق حسینہ کے تعلقات کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ان کے تعلقات پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم سے بھی ہیں، تاہم انہوں نے خود کبھی اس حوالے سے تصدیق نہیں کی تھی۔

سشمیتا سین نے 1994 میں مس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، جس کے بعد وہ اسی برس مس یونیورس بھی منتخب ہوئی تھیں۔

روہمن شال اداکارہ سے 15 سال چھوٹے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
روہمن شال اداکارہ سے 15 سال چھوٹے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

سشمیتا سین نے 1996 میں فلم ’دستک’ سے کیریئر کا آغاز کیا، اب تک وہ 40 کے قریب فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔

انہوں نے اپنی اداکاری کی بناء پر فلم فیئر، آئیفا، اسٹار اسکرین اور زی سائنے سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

سشمیتا سین نے اگرچہ شادی نہیں کی، تاہم انہوں نے 2 بچوں کو گود لے رکھا ہے، انہوں نے سب سے پہلے 2000 میں ایک بچی اور بعد ازاں 2010 میں دوسری بچی کو گود لیا۔

سشمیتا سین آج کل جن ماڈل کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں، ان کا تعلق بھارت کی ریاست مہارا شٹر سے ہے اور وہ کیریئر کی بہتری کے لیے ممبئی منتقل ہوئے ہیں۔

سشمیتا سین کی عمر 42 سال ہے—فوٹو: انسٹاگرام
سشمیتا سین کی عمر 42 سال ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اب تک روہمن شال کو متعدد فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے اور چند اشتہارات میں دیکھا گیا ہے، تاہم انہوں نے تاحال کسی فلم میں کوئی کام نہیں کیا۔

سشمیتا سین سے تعلقات کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی روہمن شال کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے موقع مل جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ بھی ان کی محبت کی خبریں گردش کرتی رہیں۔
—فوٹو: انڈیا ٹائمز
—فوٹو: انڈیا ٹائمز

سشمیتا سین کے تعلقات نائٹ کلب کے مالک رتک بھاسن سے بھی رہے۔
—فوٹو: انڈیا ٹائمز
—فوٹو: انڈیا ٹائمز

ہدایت کار وکرم بھٹ سے بھی ان کے تعلقات رہے۔
—فوٹو: انڈیا ٹائمز
—فوٹو: انڈیا ٹائمز

اداکار رندیپ ہودا سے بھی وہ 3 سال تک تعلقات میں رہیں۔
—فوٹو: انڈیا ٹائمز
—فوٹو: انڈیا ٹائمز

ٹیلنٹ مینیجر بنٹی سچ دیو کے ساتھ بھی ان کا نام جوڑا جا تا رہا۔
—فوٹو: انڈیا ٹائمز
—فوٹو: انڈیا ٹائمز

باڈی بلڈر امتیاز کھتری کے ساتھ بھی وہ تعلقات میں رہیں۔
—فوٹو: انڈیا ٹائمز
—فوٹو: انڈیا ٹائمز

ہدایت کار مدثر عزیز کے ساتھ بھی ان کا نام جوڑا جاتا رہا۔
—فوٹو: انڈیا ٹائمز
—فوٹو: انڈیا ٹائمز

ٹیکنالوجی ماہر صابر بھاٹیہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی ان کی چہ مگوئیاں رہیں۔
—فوٹو: انڈیا ٹائمز
—فوٹو: انڈیا ٹائمز

کاروباری شخص سنجے نارنگ کے ساتھ بھی ان کا نام جوڑا جاتا رہا۔
—فوٹو: انڈیا ٹائمز
—فوٹو: انڈیا ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024