• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ملائیکا اور ارجن شادی سے قبل ایک دوسرے کو آزمانے کے خواہاں

شائع October 29, 2018
دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں—فائل فوٹو: لیٹسٹلے ڈاٹ کام
دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں—فائل فوٹو: لیٹسٹلے ڈاٹ کام

رواں برس اگست میں 33 سالہ ارجن کپور اور 45 سالہ ملائیکا اروڑا کو ممبئی میں ہونے والے لیکمے فیشن ویک میں ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد دونوں میں نزدیکیوں کی چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں۔

اگرچہ ان کے درمیان تعلقات کی خبریں اس سے پہلے بھی تھیں، تاہم فیشن ویک میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھنے جانے کے بعد یہ خبریں آئیں کہ ارجن کپور کو ان کے والد بونی کپور نے بھی اداکارہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی اجازت دے دی۔

اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ ارجن کپور کے والد بونی کپور نہیں چاہتے کہ ان کا کم عمر بیٹا خود سے بڑی عمر کی اداکارہ اور سلمان خان کی سابق بھابھی سے تعلقات بڑھائے، کیوں کہ ان کے خیال میں ایسا کرنا ان کے بیٹے کے کیریئر کے لیے خراب ہوگا۔

تاہم بعد ازاں بونی کپور نے بھی اپنے بیٹے کو خود سے بڑی عمر کی اداکارہ سے تعلقات بڑھانے کا عندیہ دیا، جس کے بعد دونوں کو اگست میں لیکمے فیشن ویک میں دیکھا گیا۔

انہیں ایک ساتھ دیکھنے جانے کے بعد گزشتہ ہفتے 23 اکتوبر کو ملائیکا اروڑا نے اپنی 45 ویں سالگرہ منائی، جس دوران یہ خبر سامنے آئی کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

اگست میں لیکمے فیشن ویک میں بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
اگست میں لیکمے فیشن ویک میں بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

ملائیکا اروڑا کی سالگرہ سے قبل ارجن کپور اور اداکارہ کو ڈانس ریئلٹی پروگرام کے سیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سابق بھابھی اور ارجن کپور میں نزدیکیاں؟

ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور کو ’انڈیا گاٹ ٹیلنٹ’ کے سیٹ پر بھی دیکھا گیا، جس کے بعد 2 دن قبل ہی یہ خبر سامنے آئی کہ دونوں آئندہ سال تک شادی کرنے کے ٓخواہاں ہیں۔

این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے درمیان عمر میں کافی فرق کے باوجود تعلقات بڑھ رہے ہیں اور دونوں ایک سال کے اندر شادی کرنے کے خواہاں بھی ہیں۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں کا فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

رواں برس ستمبر میں کرینہ کپور کی سالگرہ پر بھی دونوں ساتھ شریک ہوئے—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
رواں برس ستمبر میں کرینہ کپور کی سالگرہ پر بھی دونوں ساتھ شریک ہوئے—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں جوڑے کے قریبی ذرائع سے بتایا کہ اگرچہ دونوں کے ذہن میں شادی کا منصوبہ ہے، تاہم دونوں جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

رپورٹ کے مطابق ارجن کپور پہلے اپنی بڑی بہن اشولا کپور کی شادی کرنے کے خواہاں ہیں، جس کے بعد ہی وہ اپنی شادی سے متعلق کوئی پروگرام بنائیں گے۔

ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ملائیکا اروڑا نے ارجن کپور کے اپنی قریبی سہیلیوں سے بھی ملوایا ہے، تاہم وہ خود ابھی ان کے حوالے سے بہت کچھ جاننا چاہتی ہیں۔

رہورٹ کے مطابق دونوں شادی کرنے سے قبل ایک دوسرے کو ٹھیک طرح سے آزمانا چاہتے ہیں، جس وجہ سے ان کا فوری طور پر شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

کچھ دن قبل ارجن اور ملائیکا کو انڈیا گاٹ ٹیلنٹ کے سیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
کچھ دن قبل ارجن اور ملائیکا کو انڈیا گاٹ ٹیلنٹ کے سیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

دونوں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ دونوں اداکار تعلقات میں رہ کر اچھا وقت گزارنا اور ایک دوسرے کو زیادہ سمجھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ارجن کپور خود سے 11 سال بڑی ملائیکا اروڑا سے شادی کرنے کو تیار

دوسری جانب ملائیکا اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان نے بھی خود سے 20 سال کم عمر اٹلی کی اداکارہ اور ماڈل جورجیا اینڈریانی سے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعلقات فی الحال نئے ہیں۔

خیال رہے کہ ملائیک اروڑا اور ارباز خان کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے شادی میں 21 سال گزارے۔

دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی جب کہ انہیں ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔

دونوں کی عمر میں 11 سال کا فرق ہے—فوٹو: فری پریس جرنل
دونوں کی عمر میں 11 سال کا فرق ہے—فوٹو: فری پریس جرنل

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024