• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

شائع October 29, 2018
قومی ٹیم اپنا پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلے گی—فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم اپنا پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلے گی—فوٹو: اے ایف پی

لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کا اعلان کیا اور آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 31 اکتوبر (بدھ) سے ابوظہبی میں ہوگا۔

سیریز کا دوسرا میچ 2 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 4 نومبر کو دبئی انٹرنینشل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کیویز کے خلاف پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اوپنر فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی،حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مسعود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی بہتری کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے کلین سوئپ کیا تھا۔

3 میچوں کی اس سیریز میں پاکستان نے نہ صرف کلین سوئپ کیا بلکہ لگاتار 10ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح بھی اپنے نام کی تھی اور اگر نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستان اسی تسلسل کو برقرار رکھتا ہے تو یہ قومی ٹیم کےلیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024