• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امارات میں کھیلوں کا مقابلہ، طلائی تغمہ جتنے پر اسرائیلی ترانہ پیش

شائع October 28, 2018
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہلی خلیجی ریاست بن گئی جہاں کھیلوں کے مقابلے میں طلائی تمغہ جتنے پر اسرائیلی ترانہ پڑھا اور جھنڈا لہرایا گیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابوظہبی میں جاری عالمی جوڈو ٹورنارمنٹ میں اسرائیلی کھلاڑی کی جانب سے سونے کا میڈل جیتنے پر ان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے کئی عرب اور مسلم ریاستوں کے ساتھ’خفیہ‘ روابط کا انکشاف

واضح رہے کہ گزشتہ برس مقابلوں میں اسرائیلی ٹیم کی شرکت شدید تنازعے کا باعث بنی تھی۔

تقریب میں اسرائیل کی وزیرکھیل میری ریگیوف نے بھی شرکت کی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ یو اے ای میں منعقد کسی پروگرام میں اسرائیلی وزیر نے شرکت کی ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے یو اے ای انتظامیہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے اسرائیل کو ان کے قومی جھنڈے کے ساتھ شرکت کی اجازت نہیں دی تو وہ تمام مقابلے منسوخ کردیں گے۔

مزید پڑھیں: ’اسرائیل،سعودی عرب سے ایران سے متعلق انٹیلیجنس شیئرنگ کیلئے تیار‘

ابوظہبی حکام نے گزشتہ سال اسرائیلی جھنڈے اور ترانے پر پابندی عائد کردی تھی، خلیجی ریاستوں کے ساتھ تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

ابوظہبی گرینڈ سلیم میں اسرائیلی کھلاڑی ساگی میوکھی نے طلائی تمغہ جیتا اور پوڈیم پر کھڑے ہو کر اپنے قومی ترانے کی دھن پر ترانا پڑھا۔

کھلاڑی نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ 'یہ میری زندگی کا سب سے بڑا لمحہ ہے'۔

مزید پڑھیں: سعودی وفد کا دورہ اسرائیل، حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں

گزشتہ برس کے کھیلوں میں بھی ایک اسرائیلی نے طلائی تمغہ جیتا تھا تاہم پابندی کے باعث انہوں نے ازخود قومی ترانہ پڑھا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024