• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکا: یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، 11 افراد ہلاک

شائع October 27, 2018 اپ ڈیٹ October 28, 2018
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق حکام کی جانب سے حملے کی وجوہات پر تبصرہ نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا کہ حملے کے وقت عبادت گاہ میں درجنوں سے زائد لوگ خصوصی عبادت میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: اسکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سمیت 10 ہلاک

دوسری جانب ہلاکتوں کے حوالے سے مقامی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے ابتدائی طور پر 8 افراد کے ہلاک ہونے کی رپورٹ دی۔

ادھر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقع سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ’قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مقامی رہائشی اپنے گھروں میں رہیں، واقعے میں متعدد ہلاکتوں کا امکان ہے‘۔

بعدازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ ’یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے نفرت کی بنیاد پر ہمارے ملک اور پوری دنیا میں یہ ہو رہا ہے، اس ضمن میں کچھ کرنا بہت ضروری ہے، جو لوگ ایسا کرتے ہیں انہیں سزائے موت دی جانی چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: امریکا:مشی گن یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

فائرنگ کے واقع سے متعلق پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ حملہ آوار کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوار کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے لیکن ان کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024