• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فواد چوہدری اپنے متنازع بیان پر ڈٹ گئے ’نوازشریف 100فیصد جیل جائیں گے‘

شائع October 26, 2018 اپ ڈیٹ October 27, 2018
ڈان نیوز کا پروگرام دوسرارخ

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے اپنے متنازع بیان پر قائم رہتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ ’جو شخص مقدمے کے حقائق کو جانتا ہے، میں کہوں گا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سو فیصد جیل جائیں گے‘۔

انہوں نے ڈان نیوز کے پروگرام دوسرارخ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’مذکورہ بیان پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدالت میں معاملہ اٹھانا مضحکہ خیز اور جج کی توہین ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا بیان، نواز شریف کے وکلا کی عدالت سے نوٹس جاری کرنے کی استدعا

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ’جج کو 228 کے تحت خواجہ حارث کو ہتھکڑی لگا کر جیل بھیجوا دینا چاہیے تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک وزیر کے بیان پر جج اپنا فیصلہ کیسے تبدیل کر سکتے ہیں‘۔

وفاقی وزیر نے اپنے دعویٰ کے حق میں دوبارہ بات دوہرائی کہ ’ایف زیڈ ای کمپنی سے ہل میٹل کو پیسے دیے جہاں سے وہ پیسے نواز شریف کے گارڈ، ڈرائیور اور باورچی کے پاس بھیجے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں 1 ارب 25 کروڑ روپے آئے جس میں سے 80 کروڑ مریم نواز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئے‘۔

مزید پڑھیں: نیب نے نواز شریف کی رہائی کا فیصلہ چیلنج کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’ نواز شریف 100 فیصد دوبارہ جیل جائیں گے‘۔

مذکورہ پروگرام میں وفاقی وزیر کی جانب سے اتنے ٹھوس انداز پر مشتمل بیان پر نواز شریف کے وکلا نے فواد چوہدری کے خلاف احتساب عدالت میں معاملہ اٹھایا، جس پر عدالت نے وکلا کو تحریری درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت میں جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی اور اس دوران نواز شریف وکیل خواجہ حارث اور زبیر خالد نے فواد چوہدری کے بیان کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی۔

زبیر خالد نے عدالت میں کہا تھا کہ ایک وزیر بیٹھے ہیں جو آپ اور نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان دے رہے ہیں، یہ آپ کی حدود میں آتا ہے آپ کو ایکشن لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل سے رہائی، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر لاہور پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کو کیسے الہام ہوگیا کہ نواز شریف 100 فیصد جیل جائیں گے، ان کے پاس کون سی چڑیا ہے یا انہیں خواب آتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈان نیوز کے پروگرام میں کہا کہ اگر عدالت مجھے بلائے گی تو میں جج سے درخواست کروں گا کہ خواجہ حارث کو 228 میں جیل بھیج دیا جائے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rana ghulam mustafa Oct 27, 2018 01:02am
I also say "Nawaz shareef" will go to jail 100%. So whats wrong?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024