• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

قومی آبی کونسل کا اجلاس، آبی پالیسی کے اطلاق کیلئے تجاویز طلب

شائع October 25, 2018
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی آبی پالیسی کے اطلاق کے لیے صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ قومی آبی کونسل کے پہلے اجلاس میں موجودہ آبی وسائل کے استعمال، انتظام اور اس کے سدباب پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں : ملک میں بارشوں کے بعد پانی کے ذخائر میں بہتری

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ ماضی میں پانی سے متعلق مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ قومی آبی کونسل ملک میں پانی کے وسائل سے متعلق معاملات پر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کے فروغ کے لیے موثر پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی عمر ایوب، چیئرمین واپڈا، وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین واپڈا نے پانی کے ذخائر سے متعلق منصوبوں اور توانائی کی پیداوار سے متعلق بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں : بین الصوبائی اختلافات ختم کرنے کیلئے قومی آبی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

سیکریٹری برائے آبی ذرائع شمائل احمد خواجہ نے قومی آبی پالیسی اور اس کی اسٹریٹیجک ترجیحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے ملک میں پانی کی موجودہ صورتحال کے منصوبے سے متعلق آگاہ کیا اور پانی جمع کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا۔

سیکریٹری برائے آبی ذرائع نے قومی آبی پالیسی کے اطلاق کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

مزیدپڑھیں: پاکستان ’آبی وسائل کی قلت‘ کے شکار 15 ممالک میں شامل

وزیراعظم نے وزیر برائے آبی وسائل کی نگرانی میں اسٹیئرنگ کمیٹی سے تجاویز کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے۔

آبی وسائل سے متعلق تجاویز پر اسٹیرئنگ کمیٹی اپنی تجاویز آئندہ 2 ہفتوں میں جمع کروائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024