• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پی سی بی ٹی10 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی دینے پر رضامند

شائع October 25, 2018
ٹی10لیگ میں کراچینز کے نام سے نئی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے— فائل فوٹو
ٹی10لیگ میں کراچینز کے نام سے نئی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کئی ہفتوں تک سوچ بچار کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے این او سی جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ٹی10 لیگ کی ملکیت اور اسپانسر شپ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو لیگ کے لیے اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

مزید بڑھیں: ویرات کوہلی ون ڈے میں 10 ہزار رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے

البتہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) اور امارات کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کو لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے این او سی جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

لیگ کے منتظمین کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کے بدلے پی سی بی کو 6لاکھ ڈالرز دیں گے لیکن پی سی بی لیگ کی نگرانی اور کھلاڑیوں کو کسی قسم کے تنازع سے بچانے کے لیے اپنے خصوصی افسران تعینات کرے گا۔

ٹی10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان کے 17کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز سے ٹکراؤ کے سبب تمام کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیا جائے گا اور صرف انہی کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجازت ہو گی جن کو ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔

ٹی10 لیگ کے سابق صدر سلمان اقبال نے لیگ میں شفافیت اور باقاعدہ سسٹم کی کمی کے سبب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد احسان مانی نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار ادا کرتے ہوئے آئی سی سی سے لیگ کی شفافیت کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کی پوری ٹیم 89 رنز پر ڈھیر

ٹی10 لیگ میں چار سابق بھارتی کھلاڑیوں سے بھی معاہدہ کیا ہے جس میں ظہیر خان، پراوین کمار، ایس بدری ناتھ اور میچ ریفری ریتندر سودھی شامل ہیں۔

دیگر اہم کھلاڑیوں میں کرس گیل، شین واٹسن، راشد خان، شاہد آفریدی، آندرے رسل، انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن شامل ہیں۔

گزشتہ سال چھ ٹیموں کے ایونٹ میں کیرالہ کنگز کی ٹیم چیمپیئن رہی تھی لیکن اس سال ٹی10 لیگ میں دو ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد 8 ہو گئی ہے اور رواں سال 12 دنوں میں 28میچز کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024