• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ارباز خان نے خود سے 20 سال کم عمر اداکارہ سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

شائع October 25, 2018 اپ ڈیٹ October 26, 2018
جورجیا اینڈریانی اداکار سے 20 سال چھوٹی ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
جورجیا اینڈریانی اداکار سے 20 سال چھوٹی ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

ان دنوں اگرچہ بولی وڈ اداکار اور فلم ساز ارباز خان کی سابقہ اہلیہ 45 سالہ ملائیکا اروڑا خود سے 18 سال کم عمر اداکار ارجن کپور سے تعلقات کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔

تاہم ملائیکا اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان بھی گزشتہ چند ہفتوں سے خود سے 20 سال کم عمر اداکارہ اور ماڈل سے تعلقات کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔

گزشتہ چند ماہ سے خبریں تھیں کہ 51 سالہ ارباز خان کے 29 سالہ اٹلی کی ماڈل اور اداکارہ جورجیا ایںڈریانی کے ساتھ تعلقات ہیں۔

ان دونوں کو متعدد بار بھارت میں ایک ساتھ بھی دیکھا گیا، یہاں تک جورجیا اینڈریانی کو ارباز خان کے بیٹے ارہان خان سمیت خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔

تاہم اب ارباز خان نے بھی اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کے اور جورجیا اینڈریانی کے درمیان تعلقات فی الحال نئے ہیں۔

ٹائمز ناؤ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ارباز خان نے اعتراف کیا کہ ان کے خود سے 20 سال کم عمر ماڈل اور اداکارہ کے ساتھ تعلقات ہیں، تاہم انہوں نے ابھی مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ادونوں کو کئی ماہ سے ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: مڈ ڈے
ادونوں کو کئی ماہ سے ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: مڈ ڈے

ارباز خان کے مطابق وہ اٹلی کی اداکارہ کے ساتھ تعلقات میں کوئی جلدی نہیں چاہتے، اس لیے ابھی وہ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

انہوں نے جورجیا اینڈریانی کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں ان سے منگنی یا شادی کے حوالے سے بات کرنے سے بھی گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارباز خان اور اٹلی کی اداکارہ کے درمیان نزدیکیاں؟

ارباز خان نے اٹلی کی ماڈل اور اداکارہ سے تعلقات کا اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب کہ گزشتہ ہفتے ان کی سابق اہلیہ 45 سالہ ملائیکا اروڑا کو ایک بار پھر ارجن کپور کے ساتھ دیکھا گیا۔

ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں باقائدہ طلاق ہوگئی تھی، تاہم دونوں کو اپنے بیٹے کے ساتھ متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

دونوں نے 2016 میں علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی جب کہ انہیں ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔

ملائیکا اروڑا نے چند دن قبل ہی اپنی 45 ویں سالگرہ منائی اور اس دوران انہیں خود سے 18 سال چھوٹے اداکار ارجن کپور کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔

ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی گزشتہ چند ماہ سے جاری ہیں، تاہم تاحال دونوں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

ملائیکا اروڑا ارجن کپور سے 18 سال بڑی ہیں—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام
ملائیکا اروڑا ارجن کپور سے 18 سال بڑی ہیں—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام

اطلاعات ہیں کہ ابتدائی طور پر ان دونوں کے تعلقات پر ارجن کپور کے والد فلم ساز بونی کپور ناراض تھے، کیوں کہ ملائیکا اروڑا سلمان خان کی سابق بھابھی ہیں۔

تاہم اب بونی کپور نے بھی بیٹے کی خوشی کی خاطر ان کے تعلقات کو قبول کرلیا ہے، لیکن تاحال ارجن اور ملائیکا نے خود اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی سابق بھابھی اور ارجن کپور میں نزدیکیاں؟

علاوہ ازیں ارجن کپور کا نام اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے بھی دونوں نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

ارباز خان ان دنوں اپنی آنے والی رومانٹک فلم ‘جیک اینڈ دل’ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جسے آئندہ ماہ 2 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم میں ان کے ساتھ امت سادھ اور سونل چوہان جلوے دکھاتی نظر آئیں گی، فلم کی ہدایات سچن پی کرانڈے نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024