• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مسلمان باکسر خبیب پر پابندی میں توسیع، مے ویدر سے فائٹ نہ ہونے کا امکان

شائع October 25, 2018
روس کے مسلمان باکسر خبیب نورماگومیدوف — فوٹو، اے پی
روس کے مسلمان باکسر خبیب نورماگومیدوف — فوٹو، اے پی

نیواڈا اسٹیٹ ایتھلیٹک کمیشن نے روس کے مسلمان باکسر خبیب نورماگومیدوف اور آئرلینڈ کے کانر مک گریگر کے خلاف پابندی میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایٹھلیٹک کے ادارے مذکورہ فیصلہ الٹی میٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ (یو ایف سی) کی ٹائٹل فائٹ کے دوران ہونے والی بدنظمی کے کی تحقیقات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔

نیواڈا اسٹیٹ ایتھلیٹک کمیشن کا کہنا ہے کہ جب تک یو ایف سی فائٹ کے درمیان دونوں باکسرز اور ان کی ٹیم کے ممبران کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں تب تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔

کھیل کے ماہرین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس پابندی کے بعد خبیب نورماگومیدوف کے فلیڈ مے ویدر کو دیے جانے والے چیلنج کی فائٹ نہیں ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں: انہوں نے میرے مذہب کے بارے میں بات کی، تب ہی انہیں مارا، مسلمان فائٹر

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو لاس ویگاس میں ہونے والی مکس مارشل آرٹس کے سب سے بڑے مقابلے میں خبیب نے آئرلینڈ کے کانر میگریگر کو شکست دے کر یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی تھی۔

فائٹ کے اختتام کے بعد کانر میگریگر کی ٹیم کی جانب سے کوئی جملہ کسا گیا تو خبیب نے رنگ کے جنگلے سے چھلانگ لگاکر حریف ٹیم کے عہدیداروں پر مکے پرسادیے۔

یو ایف سی انتظامیہ اور اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی دونوں ایم ایم اے فائٹرز کی ٹیموں کے درمیان لڑائی کو رکوانے کی کوشش کی، اس دوران خبیب کی ٹیم کے ارکان نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نڈھال پڑے کانر میگریگر پر مکوں کی بارش کردی۔

فائٹ کے اختتام پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد یو ایف کے سربراہ چیف ڈانا وائٹ نے حالات کو مزید ابتر ہونے سے بچانے کے لیے روسی فائٹر کو اس وقت بیلٹ دینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم بعد میں انہیں بیلٹ دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگل کا بادشاہ کون! خبیب کا ناقابلِ شکست باکسر کو چیلنج

فائٹ کے ایک روز بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبیب نورماگومیدوف نے نیواڈا اسٹیٹ ایتھلیٹک کمیشن سے اپنے رویے کی معافی مانگی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایسی شخصیت کے مالک نہیں ہیں لیکن ان کے حریف کانر مک گریگر کی ٹیم نے ان کے مذہب، ملک اور والد کے بارے میں باتیں کہیں تو وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے اور حریف ٹیم پر چڑھ دوڑے۔

آئرش باکسر مک گریگر کو شکست کا ذائقہ چکھانے والے باکسرخبیب نورماگومیدوف نے اب امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کو ہرانے پر نظریں جمادیں۔

روسی باکسر کے پروموٹر نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ خبیب مے ویدر کو چیلنج کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’جنگل کا صرف ایک ہی بادشاہ ہوتا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024