• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے چین سے سرمایہ کاری لائیں گے’

شائع October 25, 2018
وزیراعظم عمران خان — فوٹو : ڈان نیوز
وزیراعظم عمران خان — فوٹو : ڈان نیوز

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں چین سے سرمایہ کاری لائیں گے۔

اسلام آباد میں ڈیلی ۔ جے ڈبلیو گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا نیا پاکستان کا تصور یہ ہے کہ جن لوگوں کو پاکستان میں نوکریاں نہیں ملتی اور وہ باہر جاتے ہیں انہیں اپنے ملک میں نوکریاں ملنی چاہئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے کہ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے کیونکہ جنتی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی غربت میں اتنی کمی ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا رشتہ مضبوط ہوتا جائے گا جس سے نئے پاکستان کا مقصد پورا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنا جتنا زیادہ آسان ہوگا اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی جس سے نوجوانوں کو ملازمت کے مزید مواقع ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، جو نوجوان پاکستان سےباہر نوکریاں کرنے جاتے ہیں انہیں ملک میں ہی مواقع دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ بیجنگ جاکر چین سے پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں چینی سرمایہ کاری لے کر آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024