• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

تنوشری دتہ نے میرا ریپ کیا، راکھی ساونت

شائع October 25, 2018
اسکینڈل کوئین نے اداکارہ تنوشری دتہ پر سنگین الزامات لگادیے—فوٹو/ اسکرین شاٹ
اسکینڈل کوئین نے اداکارہ تنوشری دتہ پر سنگین الزامات لگادیے—فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے ایک مرتبہ پھر اداکارہ تنوشری دتہ پر تنقید کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

اپنی ایک پریس کانفرنس میں راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’نتوشری دتہ نے 12 سال قبل میرا ریپ کیا تھا، میں یہ باتیں سب کو بتانا نہیں چاہتی تھی لیکن اب مجھے سب کے سامنے تنوشری کی حقیقت لانی ہی پڑی‘۔

مزید پڑھیں: نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، تنوشری دتہ

راکھی نے تنوشری کے حوالے سے مزید کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ تنوشری دتہ ہم جنس پرست (lesbian) ہیں اور وہ یہ راز سب سے چھپاتی ہیں۔

ہمیشہ بولڈ انداز میں نظر آنے والی راکھی ساونت اپنی اس پریس کانفرنس میں ایسے انداز میں نظر آئیں جیسا انہیں شاید کبھی دیکھا نہ گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ‘تنوشری دتہ شوٹنگ کے دوران نشے میں تھیں’

وہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بار بار اپنی ساڑھی سے منہ بھی چھپاتی رہیں۔

راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر ایک مرتبہ اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نانا پاٹیکر پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں اور 2008 میں فلم ’ہارن اوکے‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے ان کے ساتھ کچھ نہیں کیا تھا۔

راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ ’جہاں اس وقت ہندوستان میں می ٹو مہم کا حصہ بہت سی خواتین بن رہی ہیں وہیں میں بھی یہ سب کو بتادوں کے کچھ افراد نے کئی سالوں تک میرا ریپ کیا، لیکن میں ان کا نام نہیں لے سکتی کیوں کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: تنوشری دتہ کا راکھی ساونت پر 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر انہیں 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

فلم ہارن اوکے سے تنوشری دتہ کو نکالتے ہوئے ان کی جگہ راکھی ساونت کو دے دی گئی تھی۔

راکھی ساونت نے فلم کی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ تنوشری دتہ جس دن کی بات کر رہی ہیں، اس دن وہ نشے میں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی کا تنوشری کے خلاف 50 کروڑ کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

راکھی ساونت کے مطابق شوٹنگ کے دن تنوشری نے بے تحاشہ ڈرگس کا استعمال کر رکھا تھا، جس وجہ سے وہ اپنی وین سے چند گھنٹوں تک باہر نہیں آئیں۔

جس کے بعد تنوشری دتہ نے راکھی ساونت پر بھی جھوٹ بولنے اور الزامات لگانے کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا تھا۔

جس کے بعد راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 کروڑ کے ہرجانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024