• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کی پوری ٹیم 89 رنز پر ڈھیر

شائع October 24, 2018 اپ ڈیٹ October 25, 2018

ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 89 رنز پر ڈھیر کرکے میچ جیت لیا۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان نے 156 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم آسٹریلوی ٹیم شدید دباؤ میں نظر آئی اور پہلے ہی اوور میں 2 بلے باز آؤٹ ہو گئے۔

عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو پہلے اوور میں آؤٹ کیا۔

فہیم اشرف کی شاندار باؤلنگ کے آگے 2 آسٹریلوی بلے باز ٹھہر نہ سکے اور چوتھے اوور میں پویلین کی جانب لوٹنا پڑا۔

اس کے بعد پانچویں اوور میں عماد وسیم نے الیکس کیری کو کیچ آؤٹ کردیا۔

قبل ازیں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

فخر زماں اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے مجموعی طورپر 32 رنز بنائے تھے۔

آسڑیلوی کھلاڑی اسٹین لیک کی گیند پر فخرزمان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔

محمد حفیظ اور بابراعظم کی جوڑی 73 رنز بناسکی تاہم 105کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ آؤٹ ہو گئے۔

دوسری وکٹ گرنے بعد کوئی بھی بلے باز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا اور 6 کھلاڑی مجموی طورپر 28 رنز ہی بنا سکے۔

آصف علی نے 2 رنز، حسین طلعت نے 9 رنز اور شاداب خان ایک ہی رنز بنا سکے۔

علاوہ ازیں کپتان سرفراز،عماد وسیم اور فہیم بغیر اسکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔

آخری وکٹ پر حسن علی نے قدرے جارحانہ بیٹنگ کی اور ایک چھکا اور 2 چوکے لگا کر مجموعی طور پر 17 رنز بنائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024