• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویرات کوہلی ون ڈے میں 10 ہزار رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے

شائع October 24, 2018
بھارتی کپتان ویرات کوہلی — فوٹو، فائل
بھارتی کپتان ویرات کوہلی — فوٹو، فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 10 ہزار رنز مکمل کر لیے اور وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔

مایہ ناز بلے باز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں یہ سنگِ میل عبور کیا اور وہ 10 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے 13ویں اور بھارت کے پانچویں بلے باز بھی بن گئے۔

ویرات کوہلی سے قبل تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 259 اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا تھا لیکن ویرات کوہلی کو یہاں تک پہنچنے میں صرف 205 اننگز لگیں۔

ویرات کوہلی اب تک 212 میچز میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 58.69 کی اوسط سے 10 ہزار سے زائد رنز بنانے لیے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی اہلیہ کی طرح اداکار بننے کو تیار؟

ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 18 ہزار 4 سو 26 رنز اسکور کیے تھے۔

دس ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں بھارت کے راہول ڈریوڈ، سارو گنگولی اور مہیندر سنگھ دھونی، سری لنکا کے کمار سنگا کارا، سنتھ جیا سوریا، تلکرتنے دلشان اور مہیلا جے وردھنے، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ شامل ہیں۔

پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق بھی 10 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی یہ سنگِ میل عبور کرنے سے محروم رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی فلم کا ٹیزر سامنے آنے کے باوجود کنفیوژن برقرار

اس ریکارڈ کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

ویرات کوہلی اب تک ایک روزہ کرکٹ میں 37 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں جبکہ صرف تیسرے نمبر پر انہوں نے 30 سنچریاں اسکور کیں۔

ویرات کوہلی سے قبل اس نمبر پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے پاس تھا جنہوں نے 29 سنچریاں اسکور کیں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024