• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

شمالی وزیرستان: آئل کمپنی کے لاپتہ ملازمین کی خاکستر لاشیں بر آمد

شائع October 24, 2018

شمالی وزیرستان کے سپین وام کے علاقے میں جلی ہوئی گاڑی سے 4 افراد کی سوختہ لاشیں ملی ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ لاشیں ماڑی پور آئل اینڈ گیس کمپنی کے 3 ملازمین اور ان کی سیکیورٹی پر مامور فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے اہلکار کی ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: دہشت گردوں سے مقابلے میں افسر سمیت 7 فوجی شہید

ایف سی حکام کی جانب سے ڈان نیوز کو فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس کمپنی کے ملازمین اور ایف سی کے اہلکار گزشتہ روز لاپتہ ہوئے تھے۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے بعد انہیں سپین وام کے علاقے میں جلی ہوئی گاڑی سے ان کی لاشیں ملیں۔

حکام نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ایف سی اہلکار، ایک فورمین، ایک ڈرائیور اور ایک مزدور تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کادھماکا،ایف سی اہلکارجاں بحق،3زخمی

دریں اثنا سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں میں اس نوعیت کا دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔

قبل ازیں اسی کمپنی کے 2 ملازمین کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جن میں سے ایک کو مقامی جرگہ کی کوششوں سے بازیاب کرالیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025