• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی ایف جے کا صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے کنونشن کا مطالبہ

شائع October 23, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

صحافیوں کے حقوق کی تنظیم نے اقوام متحدہ میں دنیا بھر میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے کنونشن کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔

انٹرنشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دنیا بھر میں سامنے آنے والے غم و غصے پر صحافیوں کے حقوق کی مزید خلاف ورزی ہونے سے روکنا ہے۔

آئی ایف جے کے سربراہ انتھونی بیل اینگر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے ابتدائی اجلاس میں گریس، روس، پاکستان، پیرو، اٹلی اور تونیسیا سمیت 15 ممالک اکھٹے ہوگئے۔

مزید پڑھیں: خاشقجی کا قتل سنگین غلطی تھی، سعودی وزیر خارجہ

واضح رہے کہ آئی ایف جے 134 ممالک کے 6 لاکھ صحافیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

آئی ایف جے کا یہ اقدام سعودی صحافی کا استنبول میں سعودی سفارتخانے میں ہونے والے قتل کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔

جمال خاشقجی کے کیس نے صحافیوں کے لیے کئی مشکلات کھڑی کردی جس میں ہراساں کیا جانا، تشدد اور یہاں تک کے قتل بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی صحافت اور صحافیوں کے معاشی تحفظ کیلئے ملک گیر احتجاج کی کال

مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ’اب یہ ممکن نہیں کہ اگلے قتل کے واقعے تک مزید انتظار کیا جائے‘۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں 82 صحافیوں کا قتل کیا گیا جس میں سے صرف 10 فیصد واقعات کی تحقیقات کی گئی تھیں۔

اس مہم کا مقصد اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف ممالک کو اکھٹا کرنا ہے جہاں بین الاقوامی کنونشن کے عمل کو سرانجام دیا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024