• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

راکھی کا تنوشری کے خلاف 50 کروڑ کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

شائع October 23, 2018
دونوں اداکارائیں ایک دوسرے پر الزامات بھی لگا رہی ہیں—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا/انسٹاگرام
دونوں اداکارائیں ایک دوسرے پر الزامات بھی لگا رہی ہیں—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا/انسٹاگرام

اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ روز راکھی ساونت کے خلاف الزامات لگانے پر ممبئی کی ایک عدالت میں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

تنوشری دتہ نے راکھی ساونت پر یہ دعویٰ ان الزامات کے بعد دائر کیا تھا، جن میں راکھی ساونت نے دعویٰ کیا تھا کہ نانا پاٹیکر نے تنوشری دتہ کو جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا۔

راکھی ساونت نے یکم اکتوبرکو پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا تھا کہ تنوشری دتہ جس دن نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے الزام لگا رہی ہیں اس دن وہ خود نشے میں تھیں۔

راکھی ساونت کا دعویٰ تھا کہ 2008 میں فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران تنوشری کو ہراساں نہیں کیا گیا، بلکہ وہ خود زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے سارا دن وین کے اندر سوئی رہیں اور ان سے کوئی کام نہیں ہو رہا تھا، جس وجہ سے ان کی جگہ انہیں کاسٹ کیا گیا۔

تنوشری دتہ نے راکھی ساونت کی پریس کانفرنس سے قبل الزام عائد کیا تھا کہ ‘ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تنوشری دتہ کا راکھی ساونت پر 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

نانا پاٹیکر اور دیگر افراد نے تنوشری دتہ کے الزامات کو مسترد کردیا ہے، تاہم اداکارہ نے ان سب کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروانے سمیت راکھی ساونت کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کردیا ہے۔

گزشتہ روز تنوشری دتہ نے راکھی ساونت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی تھی کہ اگر راکھی ساونت معافی نہیں مانگتیں تو ان پر 10 کروڑ روپے جرمانہ اور 2 سال قید کی سزا سنائی جائے۔

تاہم اب راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 کروڑ کے ہرجانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گی۔

اپنی متعدد انسٹاگرام ویڈیوز کے ذریعے راکھی ساونت نے کہا کہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جھوٹے الزامات لگائے، تاکہ وہ پھر سے بولی وڈ میں آسکیں، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: ‘تنوشری دتہ شوٹنگ کے دوران نشے میں تھیں’

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ تنوشری دتہ 10 سال بعد امریکا سے واپس آئی ہیں، چوں کہ اب ان کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے نہیں ہیں۔

راکھی ساونت کے مطابق ‘می ٹو‘ مہم کے ذریعے صرف الزام لگانے والی خواتین کے مؤقف کو سنا جا رہا ہے، ان مرد حضرات سے کوئی پوچھ ہی نہیں رہا، جن پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ می ٹو مہم کے ذریعے ایسی لڑکیاں بھی الزام لگا رہی ہیں، جن کے ساتھ کبھی کچھ ہوا ہی نہیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیوز میں تنوشری دتہ کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الزام الزام بہت کھیل لیا، اب کورٹ کورٹ کھیلتے ہیں۔

ساتھ ہی راکھی ساونت نے کہا کہ وہ تنوشری دتہ کے 10 کروڑ کے ہرجانے پر ان کے خلاف 50 کروڑ کا دعویٰ دائر کریں گی۔

اداکارہ نے تنوشری دتہ کو یاد دلایہ کہ 10 کروڑ کا دعویٰ دائر کرنے کے لیے 10 لاکھ عدالت میں جمع کروانے پڑتے ہیں اور وہ 50 لاکھ جمع کرواکر ان کے خلاف 50 کروڑ کا دعویٰ دائر کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024