• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ونڈر ویمن 2020 میں سامنے آئے گی

شائع October 23, 2018
ونڈر ویمن کی پہلی فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
ونڈر ویمن کی پہلی فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کی لیڈی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم ’وندر ویمن 1984‘ جسے آئندہ برس 2019 میں ریلیز کیا جانا تھا، اب اس کی نمائش نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک سال تک مؤخر کردی گئی۔

جی ہاں، اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کی 2017 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ‘ونڈر ویمن‘ کی سیکوئل فلم کو اب جون 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے بتایا کہ فلم پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ فلم کی نمائش ایک سال تک مؤخر کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گال گدوت کی دوبارہ ’ونڈر ویمن‘ بننے کی اہم شرط

’ونڈر ویمن 1984‘ کو پہلے 4 اکتوبر 2019 کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا، جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی جاری ہے، تاہم اب سے جون 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔

پروڈکشن کمپنی نے فلم کی نمائش کو مؤخر کیے جانے کا کوئی سبب نہیں بتایا، تاہم اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسے 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب گال گدوت نے بھی اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ اب ان کی فلم 5 جون 2020 کو ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ ’ونڈر ویمن 1984’ میں گال گدوت مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جب کہ اس بار بھارتی اداکارہ 26 سالہ سندریا شرما بھی اس فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

اس فلم کی ہدایات بھی پیٹی جینکسن دیں گی اور اسے وارنر برادرز کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024