• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اشتعال انگیز تقریر:فاروق ستار،وسیم اختر و دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد

شائع October 23, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 21 مقدمات میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 21 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، میئر کراچی وسیم اختر، عامر خان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔

فرد جرم فاروق ستار، خواجہ اظہار، رؤف صدیقی، قمر منظور، عامر خان، ریحان ہاشمی اور دیگر پر عائد کی گئی۔

ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اشتعال انگیز تقریر: فاروق ستار،عامر خان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ پیش

عدالت نے 22 مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔

آئندہ سماعت پر ملزمان پر مزید 4 مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 22 اگست 2016 کو ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤس پر حملوں میں سہولت کاری پر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت حسین سمیت دیگر پر کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے اور عدالت نے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024