• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امبانی کی بیٹی کی شادی میں امریکی گلوکارہ کے نام 15 کروڑ

شائع October 23, 2018
ایشا امبانی بھارت کے امیر ناجر مکیش امبانی کی بیٹی ہیں جبکہ بیونسے کا شمار امریکا کی کامیاب گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے —فوٹو/اسکرین شاٹ
ایشا امبانی بھارت کے امیر ناجر مکیش امبانی کی بیٹی ہیں جبکہ بیونسے کا شمار امریکا کی کامیاب گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے —فوٹو/اسکرین شاٹ

ہندوستان کے شعبہ توانائی سے وابستہ ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی منگنی گزشتہ ماہ اٹلی میں منعقد ہوئی تھی۔

ایشا امبانی کی منگنی کی تقریب اٹلی میں کومو نامی خوبصورت جھیل کے کنارے منعقد ہوئی، جبکہ اس ایونٹ کی سجاوٹ کو اب تک کی سب سے خوبصورت سجاوٹ مانی گئی۔

اس منگنی کی تقریب میں امریکی موسیقار جان لیجنڈ اور آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن نے پرفارم کیا تھا، جبکہ بولی وڈ کی کئی نامور شخصیات نے اس منگنی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ ایشا امبانی کی منگنی آنند میرامل نامی بزمین مین کے ساتھ ہوئی، جبکہ ان کی شادی رواں سال 10 دسمبر کو ہوگی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشا امبانی کی شادی کی تقریب سے قبل بھارتی شہر ادے پور میں 8 اور 9 دسمبر کو ایک جشن منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مکیش امبانی کا گھر قیمتی ترین قرار

لیکن اس جشن کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں کوئی اور نہیں امریکی گلوکارہ بیونسے پرفارم کرنے جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ’آنند اور ایشا دونوں ہی اپنے سنگیت میں بیونسے کی جانب سے پرفارمنس کے لیے بےحد پرجوش ہیں، اب تک سب کچھ فائنل نہیں ہوا تاہم امید ہے کہ امریکی گلوکارہ اس شادی میں پرفارم کرتی نظر آئیں گی اور اگر ایسا ہوا تو یقیناً یہ یادگار ہوگا‘۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بیونسے اس شادی میں پرفارم کرنے کا کتنا معاوضہ لے رہی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی ہندوستان کے امیر ترین شخص

بیونسے کا شمار امریکا کی سب سے کامیاب گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے اور رپورٹ کے مطابق وہ مکیش امبانی کی بیٹی کے سنگیت میں پرفارم کرنے کے لیے پورے 15 کروڑ بھارتی روپے وصول کریں گی۔

گارجین کی رپورٹ کے مطابق بیونسے کسی ایونٹ میں پرفارم کرنے کے 2 ملین ڈالر وصول کرتی ہیں، جو پاکستانی 25 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

بیونسے 2014 میں فوربز فہرست میں سب سے زیادہ کمانے والی سلیبرٹی کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں، جب کہ 2017 میں وہ اسی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

بیونسے کے میوزک ایلبم لیمونیڈے نے 2016 میں دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ایلبم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Oct 23, 2018 10:55am
Logon keh shoq...

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024