• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستانی بچے نے بمراہ کو اپنے بچپن کی یاد دلا دی

شائع October 22, 2018 اپ ڈیٹ October 27, 2018
بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ عظیم وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی سے گفتگو کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی
بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ عظیم وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی سے گفتگو کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

پانچ سالہ ننھے پاکستانی فاسٹ باؤلر نے مشہور بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو اپنے بچپن کی یاد دلا دی۔

گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پانچ سالہ بچے کو بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کے ایکشن میں باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے لکھا کہ اس بچنے ایشیا کپ میں بمراہ کو باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا اور اس وقت سے ہر مرتبہ انہی کی طرح باؤلنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس ٹوئٹ کو دیکھ کر بمراہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور اپنا ردعمل دیتے بچپن کی یادوں میں کھو گئے۔

بھارتی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو اپنے کرکٹ ہیروز کے ایکشن کی نقل کرتا تھا اور اب خوشی ہو رہی ہے کہ آج بچے میرے ایکشن کی نقل کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو پاکستان سے زیادہ پڑوسی ملک بھارت میں سراہا گیا ہے اور اب تک کئی ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024