• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لوہے کے ناخن، سوئیاں اور شیشے کھانے کے باوجود زندہ بچ جانے والا شخص

شائع October 22, 2018
آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ مریض 10سالہ ذہنی مرض کا شکار ہے— فائل فوٹو
آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ مریض 10سالہ ذہنی مرض کا شکار ہے— فائل فوٹو

آپ نے دنیا میں لوگوں کو مختلف قسم کی اوٹ پٹانگ اور حیران کن چیزوں کو کھاتے ہوئے دیکھا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی کسی شخص کو کرتب سے قطع نظر اصل زندگی میں سوئیاں اور شیشے کے ٹکڑے کھاتے دیکھا ہے؟۔

یقیناً آپ نے شاید ایسا سنا بھی نہ ہو لیکن ایتھوپیا کے ڈاکٹرز کو اس وقت حیران کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک مریض کے پیٹ سے لوہے کے ناخن، ٹوٹے ہوئے گلاس کے ٹکڑے اور سوئیاں برآمد کیں۔

مزید پڑھیں: ‘اسلام علاج کیلئے ممنوع اشیاء کے استعمال کی اجازت دیتا ہے‘

ایتھوپیا کے دارالحکومت ایڈس ایبابا میں رواں ہفتے کے اختتام پر ایک ایسے ہی مریض کا علاج کرنا پڑا جسے ابتدائی معلومات کے مطابق ذہنی مریض قرار دیا جا رہا ہے۔

سینٹ پیٹرز اسپیشلائزڈ ہسپتال کے سرجن دیوت ٹیئر نے بتایا کہ 33سالہ مریض کا ذہنی توازن درست نہیں اور اس نے 4انچ لمبے 122 لوہے کے ناخن، چار سوئیاں، ایک ٹوتھ پک اور ٹوٹے ہوئے گلاس کے ٹکڑے کھائے ہوئے تھے۔

ڈھائی گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد سرجن نے بتایا کہ مریض 10سال سے ذہنی طور پر پسماندہ ہے اور دوسال قبل اس نے اپنی دوائیاں لینا بند کر دی تھیں اور شاید ممکنہ طور پر اسی وجہ سے اس نے یہ سب چیزیں کھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اندزے کے مطابق مریض نے یہ سب چیزیں پانی کے ذریعے نگل لیں تاہم وہ خوش قسمت رہے کہ اتنی مہلک چیزیں کھانے کے باوجود ان کا پیٹ نہیں کٹا کیونکہ اس سے سنگین نوعیت کا انفیکشن ہو سکتا تھا جس کے نتیجے میں موت بھی واقع ہو سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘اجازت ہو تو تمہارے شوہر سے شادی کرلوں’

سرجن نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں متعدد ذہنی مریضوں کا آپریشن کیا جنہوں نے نوکیلی اور خطرناک اشیا نگل لی تھیں لیکن آج تک اتنے سنگین نوعیت کے کیس کا سامنا نہیں کیا۔

ڈاکٹر دیوت ٹیئر نے بتایا کہ ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ہم آپریشن میں کامیاب ہوئے اور اب مریض تیزی سے روبصحت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024