• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

رنگنا ہیراتھ کا گال ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع October 22, 2018 اپ ڈیٹ October 25, 2018
رنگنا ہیراتھ 430وکٹیں لے کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 10ویں کامیاب ترین باؤلر ہیں— فوٹو: اے ایف پی
رنگنا ہیراتھ 430وکٹیں لے کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 10ویں کامیاب ترین باؤلر ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بائیں ہاتھ کے کامیاب ترین باؤلر رنگنا ہیراتھ نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5 نومبر سے گال میں ہو گا جو عظیم سری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ کا آخری انٹرنیشنل میچ ہو گا۔

ہیراتھ نے ناصرف اسی میدان پر 1999 میں اپنا ڈیبیو کیا تھا بلکہ انہیں اس گراؤنڈ پر 100وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دینے کے لیے مزید محض ایک وکٹ درکار ہے جس کے ساتھ ہی وہ مرلی دھرن کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے باؤلر بن جائیں گے۔

یہ میدان اس لحاظ سے بھی ہیراتھ کے لیے یادگار ہے کہ اسی مقام سے ان کے کیریئر نے ایک نئی شکل لی تھی جب 2009 میں سری لنکن ٹیم میں اچانک طلب کیے جانے پر انہوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں حاصل کی تھیں۔

40سالہ اسپنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد مشکلات سے دوچار سری لنکن ٹیم میں ایک بڑا خلا پیدا ہو جائے گا جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران کوئی اچھا اور مستقل مزاج اسپنر ڈھونڈنے میں ناکام رہی اور ہیراتھ کے جانے کے بعد ممکنہ طور پر ان کا خلا ناتجربہ کار دلرووان پریرا پُر کریں گے۔

ہیراتھ اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 430 وکٹیں لے کر زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں 10ویں نمبر پر موجود ہیں اور اگر وہ اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں مزید 5 وکٹیں لے لیتے ہیں ہیں تو اس فہرست میں مزید تین درجے ترقی کر کے ساتویں نمبر پر آ جائیں گے۔

90کی دہائی میں ڈیبیو کرنے والے رنگنا ہیراتھ موجودہ دور میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے آخری کرکٹر ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ایک عہد کا خاتمہ ہو جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025