• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

تنوشری دتہ کا راکھی ساونت پر 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

شائع October 22, 2018
راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر الزامات لگائے تھے—فوٹو: نیوز منٹ
راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر الزامات لگائے تھے—فوٹو: نیوز منٹ

گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو اداکار نانا پاٹیکر پر 2008 میں فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ نے اداکارہ ساکھی راونت پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

تنوشری دتہ نے جہاں نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، وہیں انہوں نے اس فلم کے کوریو گرافر اور پروڈیوسر پر بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

نانا پاٹیکر اور ‘ہارن اوکے پلیز’ کے دیگر ارکان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے جانے کے بعد تنوشری دتہ نے 28 ستمبر کو 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘چاکلیٹ’ کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری پر بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

تنوشری دتہ نے ان پر الزامات لگائے جانے کے بعد نانا پاٹیکر سمیت دیگر افراد کے خلاف پولیس میں مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، تنوشری دتہ

تاہم اب انہوں نے راکھی ساونت پر بھی جھوٹ بولنے اور الزامات لگانے کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تنوشری دتہ نے اداکارہ پر ممبئی کی ایک عدالت میں اپنے وکلاء کے ذریعے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے راکھی ساونت کے دعووں کو مسترد کردیا۔

تنوشری دتہ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر راکھی ساونت اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہوجائے اور وہ معافی بھی نہ مانگیں تو انہیں جرمانے اور قید کی سزا سنائی جائے۔

تنوشری دتہ نے عدالت نے درخواست کی ہے کہ اگر راکھی ساونت ناکام ہوجائے تو انہیں جرمانے سمیت کم سے کم 2 سال جیل قید کی سزا سنائی جائے۔

خیال رہے کہ تنوشری دتہ کی جانب سے نانا پاٹٰیکر سمیت دیگر فلم پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں پر الزامات لگائے جانے کے بعد راکھی ساونت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تنوشری دتہ کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کے بعد ہدایت کار پر بھی ہراساں کرنے کا الزام

راکھی ساونت نے رواں ماہ یکم اکتوبر کو پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ تنوشری دتہ جس دن کی بات کر رہی ہیں، اس دن وہ نشے میں تھیں۔   راکھی ساونت کے مطابق فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کے ایک آئٹم گانے میں پہلے تنوشری دتہ کو کاسٹ کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ہی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تھی۔

اداکارہ کے مطابق گانے کی شوٹنگ کے دوران تنوشری دتہ نے فلم کی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا، جس کے بعد فلم کی ٹیم نے انہیں آکر شوٹنگ میں حصہ لینے کو کہا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘تنوشری دتہ شوٹنگ کے دوران نشے میں تھیں’

راکھی ساونت کے مطابق تنوشری دتہ کو فلم کے گانے ‘نتھنی اتارو‘ کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا، تاہم شوٹنگ کے دن انہوں نے بے تحاشہ ڈرگس کا استعمال کر رکھا تھا، جس وجہ سے وہ اپنی وین سے چند گھنٹوں تک باہر نہیں آئیں۔

راکھی ساونت نے دعویٰ کیا تھا کہ تنوشری دتہ کے الزامات جھوٹے ہیں، وہ خود نشے میں تھیں اور ان کے رویے کی وجہ سے ہی انہیں ‘ہارن اوکے پلیز’ کے گانے سے خارج کردیا گیا تھا۔

تاہم اب تنوشری دتہ نے راکھی ساونت پر بھارتی 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024