• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

براؤن بریڈ کے نام پر آپ دھوکا تو نہیں کھا رہے؟

شائع October 22, 2018

دنیا بھر میں صحت مند کھانے کے شوقین افراد اپنے ذائقے کو تبدیل کرنے کے لیے مختلف چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ اپنے ذائقے کو ’سفید‘ اور ’براؤن‘ غذاؤں میں تبدیل کرتے ہیں۔

کبھی ہم سفید چاول پر براؤن چاول کو فوقیت دیتے ہیں تو کبھی براؤن شوگر کو سفید چینی کے بدلے استعمال کرتے نظر آتے ہیں،یہاں تک کہ کچھ لوگ تو سفید (یعنی فارمی) انڈوں پر براؤن (دیسی) انڈوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

کھانے کے انتخابت میں یہ تبدیلی اس وقت زیادہ اہم ہوجاتی ہے جب روایتی سفید ڈبل روٹی پر بھوری (یعنی براؤن) ڈبل روٹی کو منتخب کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں، لیکن کیا یہ کوشش صرف اسی لیے کی جاتی کہ کھانے کا ذائقہ تبدیل ہو یا اس کے پیچھے کوئی صحت کے فواہد بھی ہیں۔

اگر تو آپ اس بات کا سوچ رہے ہیں اصل میں دونوں میں سے کونسی ڈبل روٹی دوسرے کی متبادل ہے تو یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کے لیے کونسی ڈبل روٹی زیادہ فائدے مند ہوسکتی ہے۔

غذائی افادیت

غذائی افادیت کی بات کریں تو سفید ڈبل روٹی میں فائبر(غذائی ریشے) سمیت متعدد غذائی خصوصیات موجود نہیں ہوتیں۔

سفید ڈبل روٹی کی تیاری میں گندم سے بنائے جانے والے آٹے کو سفید بنانے کے لیے بینزول پیروکسائڈ، کلورین ڈائی اوکسائڈ اور پوٹاشیئم برومیٹ جیسے کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اگرچہ یہ تمام کیمیکلز بہت کم مقدار میں استعمال کیے جاتے ہیں، تاہم پھر بھی یہ صحت کے لیے نقصان دہ تصور کیے جاتے ہیں۔

سفید ڈبل روٹی میں سب سے پہلے خالص نشاستہ (اسٹارچ) کو آٹے میں ملایا جاتا ہے، اس کے علاوہ چینی شامل کی جاتی ہے جبکہ بعض اوقات میٹھا کارن سیرپ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

کیا براؤن ڈبل روٹی صحت کیلئے اچھی ہے؟

براؤن ڈبل روٹی کی بات کی جاتے تو کہا جاتا ہے کہ اس میں روایتی سفید ڈبل روٹی کے مقابلے میں زیادہ فائبر ہوتا ہے، تاہم مارکیٹنگ کی چالوں اور انتہائی سست مینو فیکچرنگ کی بدولت زیادہ تر ’براؤن‘ ڈبل روٹی جو آپ مارکیٹ میں دیکھتے ہیں وہ اصل میں سفید ڈبل روٹی پر براؤن کلر ہوتا ہے۔

یہاں تک کہ کچھ ڈبل روٹی پر گمراہ کرنے کے لیے کچھ بھوسی کے ذرات چھڑک دیے جاتے ہیں جو آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ آپ ایک صحت مند غذا کھا رہے ہیں جبکہ زیادہ تر مینوفیکچررز مختلف اجزا کی ڈبل روٹی اس طرح آپ کو فراہم کرتے ہیں کہ ہمیں وہ صحت مند نظر آتی ہے۔

اصل براؤن بریڈ کو کیسے پہچانا جائے؟

ایسی صورتحال میں آپ کو یہ کیسے معلوم ہو کہ جو براؤن ڈبل روٹی آپ خرید رہے ہیں اصل میں وہ سفید ڈبل روٹی ہے، اس کے لیے آپ ڈبل روٹی کے اجزا میں ’ کیرامل‘ کا لفظ دیکھیں جو اکثر اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ سفید ڈبل روٹی کو گہرا رنگ براؤن میں تبدیل کیا گیا ہے۔

لہٰذا جب بھی آپ براؤن ڈبل روٹی کا انتخاب کریں تو اس کے اجزا میں ’ہول ویٹ‘ کا ذکر ہو کیونکہ اس میں فائبر سب سے زیادہ ہوتا ہے اور گندم میں شامل بھوسی فائبر فراہم کرنے جبکہ دیگر اجزا وٹامن ای فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں پایا جانے والے کچھ اجزاء ایسے بھی ہیں جو بریسٹ کینسر اور دل کے امراض سے تحفظ دینے میں مدد کرتے ہیں، اسی طرح ہول ویٹ پر مشتمل ڈبل روٹی میں پروٹین، وٹامن بی، میگنیشیم، مینگانیز، فولاد، فاسفورس، پوٹاشیم اور زنک بھی شامل ہوتے ہیں۔

تاہم جب بھی آپ براؤن بریڈ خریدیں تو صرف ہول ویٹ کے اجزا کو دیکھ کر اس پر بھروسہ نہ کریں بلکہ دیگر اجزا پر بھی غور کرلیں کیونکہ کچھ مینوفیکچرز ’ملٹی گرین‘ ’ غذائیت سے بھرپور‘ جیسے الفاظ کا استعمال کرکے گمراہ کرنے کی کوشش بھی کرتےہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025