• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جنوبی پنجاب صوبے کا خواب پی ٹی آئی کے دور میں پورا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

شائع October 22, 2018
—فائل/فوٹو:ڈان
—فائل/فوٹو:ڈان

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خطے کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کا خواب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے دور میں پورا ہوگا۔

عثمان بزدار اپنے دفتر میں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کے ہمراہ گفتگو کررہے تھے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں اور شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جنوبی پنجاب پہلا خطہ ہوگا جو مرکز اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت سے آنے والی تبدیلی سے فائدہ اٹھائے گا’۔

یہ بھی پڑھیں: ‘جنوبی پنجاب کو انتظامی لحاظ سے صوبہ بنایا جائے‘

انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں جنوبی پنجاب اور صوبے کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجا ب نے کہا کہ ‘جنوبی پنجاب میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں صورت حال جلد ہی بہتر ہوجائے گی، جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل نئے پاکستان کا بدستور مرکزی نعرہ رہے گا’۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کے عمل میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھر سے بھی ملاقات کی جہاں انتظامی معاملات، بہتر گورننس، شفافیت اور سادگی اپنانے کے حوالے سے معاملات پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا آدھا پروٹوکول استعمال کرنے کا اعلان

انہوں نے چیف سیکریٹری کو میرٹ کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی حلقے کی جانب سے کی جانے والی درخواست کو قبول نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بیوروکریسی، حکومتی اداروں سے کرپشن کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کو عوام کی آواز سننی چاہیے اور فوری طور پر اس کا ازالہ کریں اور غیرجانب دار انتظامیہ سرکاری کارکردگی اور بہتر حکومت کے لیے فعال کردار ادا کرسکتی ہے۔

عثمان بزدار نے صوبے کے مختلف شہروں سے آنے والے وفود سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے مسائل سنے اور اسی موقع پر شکایات کے ازالے کے احکامات بھی صادر کیے۔


یہ خبر 22 اکتوبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Oct 22, 2018 12:16pm
Ab Punjab kiee taqseem na manzoor.......

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024