• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

رنویر اور دپیکا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

شائع October 21, 2018 اپ ڈیٹ October 22, 2018
یہ دونوں تین فلموں میں کام کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ دونوں تین فلموں میں کام کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی مشہور جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے آخر کار اپنی شادی کے حوالے سے طویل عرصے سے گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکاروں نے اپنی شادی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تصاویر کے ساتھ شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی کی تیاریاں شروع

دپیکا پڈوکون نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی اور رنویر سنگھ کی شادی 14 اور 15 نومبر کو ہوگی۔

دپیکا کے فوراً بعد ہی رنویر سنگھ نے بھی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

اداکاروں کی جانب سے تاریخ کا اعلان تو کردیا گیا ہے تاہم شادی کرنے کے مقام کے حوالے سے اب تک کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

البتہ رپورٹس ہیں کہ یہ دونوں اٹلی کے شہر ملان میں شادی کریں گے۔

تاریخ کے اعلان کے بعد دونوں اداکاروں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر اور دپیکا 30 افراد کے سامنے شادی کریں گے

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں اس ہی تاریخ کو شادی کرنے جارہے ہیں جبکہ ان دونوں کی ایک ساتھ کی گئی پہلی فلم ’رام لیلا‘ ریلیر ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون کے عروسی جوڑے کے حوالے سے بھی یہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ وہ نامور ڈیزائنر سبیاسچی کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

ان کی یہی تینوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے افیئر کی خبریں بھی میڈیا میں خوب وائرل رہیں، تاہم انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اب تک بات کرنے سے گریز کیا تھا۔

دپیکا اور رنویر کی جوڑی بولی وڈ کی نامور جوڑی مانی جاتی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دپیکا اور رنویر کی جوڑی بولی وڈ کی نامور جوڑی مانی جاتی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024