• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی سی بی نے احمد شہزاد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

شائع October 19, 2018
احمد شہزاد پر 10نومبر تک پابندی لگی رہے گی— فائل فوٹو
احمد شہزاد پر 10نومبر تک پابندی لگی رہے گی— فائل فوٹو

پابندی کے باوجود کلب کرکٹ کھیلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کرکٹر احمد شہزاد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مثبت ڈوپ ٹیس آنے پر احمد شہزاد پر 4ماہ کی پابندی عائد کی تھی جو 10نومبر تک برقرار رہے۔

مزید پڑھیں: ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، احمد شہزاد پر 4ماہ کی پابندی

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے باوجود سوشل میڈیا اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ احمد شہزاد نے گزشتہ 12 دن کے دوران مسلم جیمخانہ کے لیے 7 میچز کھیلے جس کا بورڈ نے نوٹس لے لیا۔

پی سی بی نے احمد شہزاد کو جاری نوٹس میں کہا کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ بورڈ کی جانب سے طے کردہ شقوں کے تحت معاہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے باوجود پابندی کے دوران پی سی بی اور اس کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف کارروائی کیوں عمل میں نہ لائی جائے۔

پی سی بی نے احمد شہزاد کو 25اکتوبر یا اس سے قبل اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد کا پاکستان کپ 2018 کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ لیا گیا اور ان کے خون کے نمونوں میں ممنوعہ اشیا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوپ ٹیسٹ کے سبب کن کن پاکستانی کرکٹرز پر پابندی لگی؟

پی سی بی نے ڈوپنگ قوانین کی دو شقوں کی خلاف ورزی پر احمد شہزاد کو 10 جولائی کو عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے نوٹس آف چارج جاری کیا تھا۔

ٹیسٹ اوپنر پر 4 ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے اور ان پر لگائی گئی پابندی کا اطلاق 10 جولائی سے ہو گا، جب پی سی بی نے انہیں عبوری طور پر معطل کیا تھا اور 10نومبر تک کرکٹ کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024