• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

خاتون سے تعلق کے الزام پر پریشان مذہبی رہنما نے خود کو 'نامرد' کرلیا

شائع October 19, 2018

بھارت کی ریاست اُتر پردیش میں ایک سادھو نے خاتون سے تعلقات کے الزامات سامنے آنے کے بعد خود کو 'نامرد' کر لیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سادھو کا کہنا تھا کہ وہ خاتون سے تعلقات سے متعلق لگائے جانے والے الزامات سے بہت زیادہ پریشان تھے۔

مادانی بابا، جو اس وقت لکھنو سے 300 کلومیٹر پر قائم ضلع بامنا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں، نے الزام لگایا کہ خاتون سے تعلقات کا الزام ایک ایسے گروہ کی جانب سے لگایا جارہا ہے، جو نہیں چاہتا کہ وہ ایک خالی پلاٹ پر آشرم تعمیر کریں۔

مزید پڑھیں: بھارت : ہندو گرو رام پال اور 14 پیروکاروں کو عمر قید

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مذکورہ گروہ ان کے اور ایک مقامی خاتون کے درمیان تعلقات کی جعلی خبروں کو پھیلا کر ان کے شُہرت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

ضلع بامنا کے ہسپتال کے ڈاکٹر بالویر سنگھ نے بتایا کہ '28 سالہ سادھو کمسین نامی گاؤں کا رہائشی ہے اور انہوں نے مقامی خاتون سے متعلق لگائے جانے والے الزامات کے بعد خود کو نامرد کرلیا لیکن ان کا اعلاج جاری ہے'۔

تاہم ڈاکٹر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا سادھو کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم انہیں علاج کے بعد دوبارہ صحت یاب کرسکتا ہے یا اب وہ ہمیشہ کے لیے نامرد ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین مریدوں کا ریپ: بھارت کے گرومیت رام رحیم پر فرد جرم عائد

ادھر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں متعدد مذہبی رہنماؤں پر خواتین سے تعلقات اور ان کے ریپ کے الزامات لگتے رہے ہیں جبکہ حال ہی میں ملک میں شروع ہونے والی 'می ٹو' مہم کے بعد متاثرہ خواتین میں شعور بیدار ہوا ہے اور وہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024